تھائی لینڈ، ولاگر اڑن طشتریوں کی ویڈیو بنانے میں کامیاب؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
KUALALUMPUR:
مشہور وی لاگر ٹریوس لیون پرائس تھائی لینڈ کے ایریا 51 میں خلائی مخلوق کی اڑن طشتریوں کو دیکھنے میں کامیاب ہوگئے جن کی پوسٹ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی۔
کیا یو ایف او اور خلائی مخلوق ہمارے درمیان موجود ہیں؟ اگرچہ یہ سوال اکثر متنازعہ رائے پیدا کرتا ہے، لیکن تھائی لینڈ کے پہاڑی علاقے کھاؤ کالا کے رہائشیوں کیلیے اس کا جواب بالکل واضح ہے۔
تھائی لینڈ کے مذکورہ علاقے کے رہائشیوں کا ماننا ہے کہ نہ صرف خلائی مخلوق موجود ہے، بلکہ انہوں نے اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار یو ایف او ضرور دیکھا ہے۔
مشہور ولاگر ٹریوس لیون پرائس نے تھائی لینڈ کے اس علاقے کا دورہ کیا، جسے مقامی لوگ تھائی لینڈ کا ’’ایریا 51‘‘ کہتے ہیں۔ امریکا کے خفیہ فضائی اڈے ’’ایریا 51‘‘ کی طرح، کھاؤ کالا بھی یو ایف او اور خلائی مخلوق کے مشاہدات کیلیے مشہور ہے۔
پرائس نے اپنے تجربے کو ایک ویڈیو میں شیئر کیا، جس میں وہ ایک مقامی شخص سے بات کرتے ہیں، جو دعویٰ کرتا ہے کہ وہ تقریباً ہر روز یو ایف او دیکھتا ہے۔پرائس کی شیئر کی گئی ویڈیو میں، مقامی شخص انہیں علاقے میں گھماتا ہے، جہاں ایک یو ایف او کلب اور بدھا کی مورتیاں ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب وہ بدھا کی مورتی کے سامنے مراقبہ کرتے ہیں، تو ان کے ذہن میں خلائی مخلوق کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ویڈیو کے آخر میں، پرائس رات کے وقت یو ایف او دیکھنے کیلیے دیگر لوگوں کے ساتھ شامل ہوتے ہیں۔
وہ آسمان میں چمکتے ہوئے روشنی کے چند نقطے دیکھتے ہیں، جو یو ایف او ہو سکتے ہیں۔پرائس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تجسس اور بحث کا طوفان پیدا کردیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، ’’میں بھی یہ روشنیاں دیکھتا ہوں۔
میرے پاس فلائٹ ریڈار ہے، اور میں سیٹلائٹ کوآرڈینیٹس کو ٹریک کرتا ہوں تاکہ یقین کرسکوں کہ میں کچھ غیر معمولی دیکھ رہا ہوں۔ یہ روشنیاں فوجی ڈرونز یا خفیہ گاڑیاں بھی ہو سکتی ہیں، لیکن فی الحال میں انہیں ’اوربس‘ کہتا ہوں۔‘‘
ایک اور صارف نے لکھا ’’میں نے ذاتی طور پر ان چیزوں کو دیکھا ہے۔ یہ ستاروں کی طرح نظر آتے ہیں اور کسی بھی سمت میں حرکت کرتے ہیں۔ یہ طیارے نہیں ہیں۔ میں نے انہیں کئی ممالک میں دیکھا ہے، کیونکہ میں ہمیشہ ستاروں کو دیکھتا ہوں۔ مجھے حیرت ہے کہ یہ کیا ہیں؟‘‘
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تھائی لینڈ کے خلائی مخلوق یو ایف او
پڑھیں:
اسکاٹ لینڈ کی کلینک میں عوام کی ایسی حرکت؛ انتظامیہ کو التجا کرنی پڑ گی
اسکاٹ لینڈ میں ایک میڈیکل کلینک نے مقامی لوگوں کو بغیر مانگے پیشاب کے نمونے نہ لانے کی درخواست کر دی۔
اسکاٹش کونسل ایبرڈین شائر میں واقع فریزربرگ نامی قصبے کے کلینک سیلٹون سرجری نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ کلینک وافر مقدار میں موجود بغیر مانگے پیشاب کے نمونوں سے بھرچکا ہے جن میں اکثر نمونے مخصوص طبی بوتل کے بجائے عام بوتلوں میں لائے گئے ہیں۔
پوسٹ میں درخواست کی گئی کہ براہ مہربانی لوگ یہ بات جان لیں کہ کلینک اس وقت تک پیشاب کے نمونے قبول نہیں کرے گا جب تک انہیں طلب نہ کیا جائے۔
کلینک اتنظامیہ نے اپنے قواعد میں یہ تبدیلی بڑی مقدار میں جمع کرائے گئے پیشاب کے نمونوں کی وجہ سے کی ہے جس کی وجہ سے کلینک کی مریضوں کو فراہم کردہ بروقت سہولت متاثر ہورہی تھی۔
برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن اسکاٹ لینڈ کے نمائندے نے بتایا کہ ڈاکٹروں کو یورین ٹیسٹ کے نتائج بتانے سے قبل اس کا معائنہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمع کرائے گئے ہر بغیر مانگے نمونے کے معائنے، معلومات کے لیے مریض سے رابطے اور نتیجہ اخذ کرنے یا مزید معائنے کے لیے بھجوانے کی غرض سے وقت اور میڈیکل سپلائی درکار ہوتی ہے۔
ایک ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ متعدد کلینک کو بغیر طلب کیے پیشاب کے نمونے لانے کے حوالے سے ہدایات جاری کرنی پڑتی ہیں۔