گنڈا پور قومی سلامتی اجلاس کے حوالے سے غلط فہمی پیدا کر رہے: طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خیبر پی کے کے وزیر اعلیٰ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور اجلاس کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں، ملک میں کسی بھی قسم کا آپریشن نہیں ہو رہا‘ وزیر مملکت برائے داخلہ نے یہ بات جمعرات کو پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور قومی سلامتی کے اجلاس کے حوالے سے غلط فہمی پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر خیبر پی کے حکومت دہشت گردوں کے خلاف کھڑی نہیں ہو سکتی تو کم از کم ان کے لیے نرم گوشہ بھی نہ رکھے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ہتھیار اٹھانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے، جبکہ مذاکرات صرف ان عناصر سے ممکن ہیں جو تشدد کی راہ پر نہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں: