7 ماہ قبل لاہورسے اغوا ہونے والا 16 سالہ لڑکا خیبرایجنسی سے بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
لاہور سے 7 ماہ قبل اغوا ہونے والے 16 سالہ لڑکے کو خیبرایجنسی سے بازیاب کروا لیا گیا۔
ایس پی انویسٹیگیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مسلم ٹاؤن مقصود گجر نے پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے
16 سالہ عبداللہ کو باڑہ خیبرایجنسی سے بازیاب کروا لیا۔ملزمان عبداللہ کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر کے باڑہ خیبر ایجنسی لے گے تھے۔
ملزمان نے عبداللہ کو منشیات کے عوض تحصیل باڑہ ضلع خیبرایجنسی میں گروی رکھوا دیا تھا۔ عبداللہ کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی طرف سے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عبداللہ کو سے بازیاب
پڑھیں:
کراچی، شادی کے دن پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
کراچی:شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔
وہ اپنی شادی کے دن تیار ہونے کے لیے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔
جہانزیب کی پراسرار گمشدگی نے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑا دی تھی۔
تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔ پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانزیب کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بتا سکے۔ ان کے مطابق ہم اس وقت کوئی تفصیل فراہم نہیں کرسکتے، جہانزیب ابھی بات کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔