ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ملتان کے امیر کا کہنا تھا کہ 2 ملین لوگ کیمپوں میں رمضان گزار رہے ہیں، غزہ میں 48 ہزار لوگوں کو شہید کیا گیا ہے جس میں زیادہ خواتین اور بچے ہیں، عالمی چارٹر کے تحت یہ کھلی نسل کشی ہے جو اسرائیل کررہا ہے جس میں اسے امریکہ برطانیہ اور یورپ مدد فراہم کر رہے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے مظالم امریکی پشت پناہی میں جاری ہیں، لیکن عالمی ضمیر اور امت مسلمہ اس قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، غزہ میں ہزاروں افراد شہید اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، نیتن یاہو دہشت گرد امریکہ کے تعاون سے فلسطین میں کھلی دہشت گردی کر رہا ہے، پاکستانی قوم مظلوموں کے ساتھ اور ظالموں کے خلاف ہے جبکہ حکمران خاموش ہوکر جابروں کا ساتھ دے رہے ہیں، حماس دہشت گرد نہیں بلکہ اپنے حق کے لیے جہاد کر رہا ہے، حماس ہمارے ماتھے کا جھومر ہے، پاکستان کی عوام ہمیشہ اہل فلسطین کے ساتھ رہے ہیں اور ان مصائب اور پریشانیوں میں بھی25 کروڑ پاکستانی فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ملتان کے زیراہتمام جامع العلوم معصوم شاہ روڈ کے سامنے غزہ کی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی اور صیہونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر خواجہ عاصم ریاض سیکرٹری جنرل ملتان، حافظ محمد اسلم نائب امیر ضلع، مرزا تنویر احمد نائب امیر ضلع، اسد منیر نائب امیر ضلع، رانا فیضان جہانگیر ڈپٹی جنرل سیکریٹری، معاذ امجد ڈپٹی جنرل سیکریٹری، حنظلہ سلیم ڈپٹی جنرل سیکریٹری، یحیی عبداللہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ 2 ملین لوگ کیمپوں میں رمضان گزار رہے ہیں، غزہ میں 48 ہزار لوگوں کو شہید کیا گیا ہے جس میں زیادہ خواتین اور بچے ہیں، عالمی چارٹر کے تحت یہ کھلی نسل کشی ہے جو اسرائیل کررہا ہے، جس میں اسے امریکہ برطانیہ اور یورپ مدد فراہم کررہے ہیں، مسلم ممالک کی بے حسی اور خاموشی بھی اس کو مزید مظالم کرانے میں مدد کررہی ہے، اسرائیل ہمارے بچوں کو شہید کرسکتا ہے ہمارے مجاہدوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا، نیتن یاہو گریٹر اسرائیل کی بات کررہاہے اسرائیل حرم تک جانے کی بات کررہاہے مگر کوئی تحفظ کے لیے کھڑا نہیں ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس امت کا فرض کفایہ ادا کررہا ہے، مسلمان ممالک کے حکمران اپنے لوگوں کو فتح کررہے ہیں، حماس فلسطین کی اصل فورس ہے وہ جمہوری عمل کے ذریعے اقتدار میں آئے، حکومت پاکستان ہوش کے ناخن لے اور مظلوم فلسطینیوں کی مکمل داد رسی کرے۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کر رہا ہے رہے ہیں

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم سپرد خاک، نصف صدی پر محیط سیاسی و تنظیمی خدمات کا باب بند
  • اسلامی اقدار اور جدید دور
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر پھر مرکز نگاہ
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی