یومِ پاکستان اور عید الفطر کے پیش نظر قیدیوں کیلئے بڑےریلیف کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
صدر آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان اور عید الفطر کے پیش نظر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔
صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا جبکہ زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔
سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔
ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد اور خواتین قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا جبکہ بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ایک تہائی سزا کاٹ چکنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سزا میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا پر بھی
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاک یو اے ای میچ ہوگا یا نہیں، ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار
ایشیا کپ میں آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) بھی تذبذب کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بھارت کے خلاف میچ کے دوران میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے جانبدارانہ رویے پر انہیں ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں واضح کیا ہے کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔
پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی یا نہیں اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار ہے۔
اے سی سی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پہلے آج کے میچ سے متعلق پوسٹ کی گئی تاہم کچھ ہی دیر بعد پوسٹ حذف کردی گئی۔