نقصان میں چلنے والے مزید 1100 یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کی تجویز زیر غور
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
چیئرمین کمیٹی کو ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز نے بریفنگ دی کہ یوٹیلیٹی سٹورز نجکاری لسٹ پر ہیں لیکن آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل تاخیر کا شکار ہوا، اگست 2025ء کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز کا 2 سالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نقصان میں چلنے والے مزید 11 سو یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع وزارت صنعت پیداوار کے مطابق نجکاری سے قبل 26 سو میں سے 15 سو یوٹیلیٹی سٹورز کو چلایا جائے گا، چینی کی قیمتیں بڑھنے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے نوٹس لیتے ہوئے مسابقتی کمیشن اور شوگر ملز مالکان کو طلب کر لیا۔ عون عباس کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے آئندہ اجلاس میں مہنگی چینی کی قیمتوں پر طلب کر لیا، چیئرمین کمیٹی عون عباس بپی نے کہا کہ اس وقت ملک میں 44 فیصد شوگر ملز ان خاندانوں کی ہیں جو سیاسی ہیں۔ عون عباس بپی نے کہا کہ حکومت نے رواں سال کے دوران 7 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی، چینی ملک میں سرپلس تھی تو ہی برآمد کی اجازت دی گئی پھر چینی کی قیمتیں کیوں بڑھیں۔؟ کیا شوگر ملز مالکان کرشنگ سیزن کے آخر میں خود قیمتیں بڑھا لیتے ہیں۔؟
چیئرمین کمیٹی کو ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز نے بریفنگ دی کہ یوٹیلیٹی سٹورز نجکاری لسٹ پر ہیں لیکن آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل تاخیر کا شکار ہوا، اگست 2025ء کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز کا 2 سالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ ایم ڈی نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹورز کی پراپرٹی کا ابتدائی تخمینہ 8 ارب روپے لگایا گیا ہے، اس وقت یوٹیلٹی سٹورز کے 5 ہزار ملازمین ریگولر اور 6 ہزار کے قریب کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز کی نجکاری پر ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین فارغ ہوجائینگے۔ حکام یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق ملک بھر میں خسارے میں چلنے والے 8 سو یوٹیلٹی سٹورز بند کر دیئے گیے، صرف 15 سو منافع میں چلنے والے سٹورز رہیں گے باقی بند کر دیئے جائیں گے۔ یوٹیلیٹی سٹورز حکام کے مطابق نقصان میں چلنے والے سٹورز بند کرنے سے ماہانہ خرچہ 1 ارب 2 کروڑ سے کم ہو کر 52 کروڑ روپے رہ گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یوٹیلیٹی سٹورز یوٹیلٹی سٹورز میں چلنے والے
پڑھیں:
مختلف میگا ایونٹس بخوبی منعقد کرنے کے بعد قطر کی اب اولمپکس 2036 کی میزبانی میں دلچسپی
قطر نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ساتھ سال 2036 کے اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کی میزبانی کے انتخابی عمل پر بات چیت میں شمولیت کی تصدیق کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: 128 سال بعد اولمپکس میں کرکٹ کی شاندار واپسی، مزید نئے کھیل کون سے شامل ہوں گے؟
قطر اولمپک کمیٹی (QOC) نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ملک اپنی تیاریوں اور منصوبہ بندی کے ساتھ اس دوڑ میں شامل ہو چکا ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انڈونیشیا، ترکی، بھارت اور چلی پہلے ہی 2036 گیمز کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں۔ اب قطر بھی عالمی کھیلوں کی سب سے بڑی اس تقریب کی میزبانی کا خواہاں ہے۔
صدر قطر اولمپک کمیٹی شیخ جوعان بن حمد آل ثانی نے سرکاری نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم فی الحال 95 فیصد درکار اسپورٹس انفراسٹرکچر پہلے ہی مکمل کر چکے ہیں اور ہمارے پاس ایک جامع قومی منصوبہ ہے تاکہ تمام سہولیات 100 فیصد مکمل تیار ہوں۔
مزید پڑھیے: پیرس اولمپکس کا اختتام، مشعل بجھا دی گئی، ایونٹ میں کس ملک کا پلڑا بھاری رہا؟
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ صرف کھیلوں کی میزبانی تک محدود نہیں، بلکہ یہ منصوبہ ایک طویل مدتی وژن پر مبنی ہے جو سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی طور پر پائیدار ورثہ چھوڑنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قطر نے حالیہ برسوں میں بڑے بین الاقوامی کھیلوں کی کامیاب میزبانی کی ہے۔ جن میں سنہ 2022 میں فیفا ورلڈ کپ اور سنہ2024 میں ایشین کپ شامل ہین اور اب دوحہ سنہ 2030 میں ایشین گیمز کی میزبانی بھی کرے گا جسے وہ پہلے سنہ 2006 میں بھی منعقد کر چکا ہے۔
اگر قطر کو سال 2036 اولمپکس کی میزبانی ملتی ہے تو یہ مشرق وسطیٰ کا پہلا ملک ہو گا جو اس عظیم عالمی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ یہ ایک ایسی پیشرفت ہوگی جو خطے کے کھیلوں میں بڑھتے ہوئے کردار کو مزید اجاگر کرے گی۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس: بالآخر گولڈ میڈل ارشد ندیم کے گلے میں جھول گیا
مزید برآں سعودی عرب سنہ 2034 میں فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ قطر اور سعودی عرب جیسے ممالک عالمی کھیلوں کے لیے نئی قوت بن کر ابھر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اولمپکس 2036 قطر المپکس 2036 کا میزبانی قطر اولمپک کمیٹی قطر اولمپکس 2036 کا میزبانی