گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں تیرہ ہزار سے زائد گلیشیئرز ہیں جو زمین کے قطبی علاقوں کے بعد کہیں بھی پائے جانے والے گلیشیئرز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ماحولیاتی تغیر و تبدل اور بڑھتے ہوئے اوسط درجہ حرارت سے دس ہزار سے زائد گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے جن کی تباہی کے باعث ان سے منسلک حیاتیاتی بقاء کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ گلیشیئرز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ گلیشیئرز کرہ ارض پر زندگی کے فطرتی حسن کو برقرار رکھنے اور ضروری قدرتی وسائل خصوصاً صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ضمانت ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں تیرہ ہزار سے زائد گلیشیئرز ہیں جو زمین کے قطبی علاقوں کے بعد کہیں بھی پائے جانے والے گلیشیئرز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ماحولیاتی تغیر و تبدل اور بڑھتے ہوئے اوسط درجہ حرارت سے دس ہزار سے زائد گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جن کے نتیجے میں سیلابوں اور خشک سالی سے دریاؤں، زراعت اور انسانی زندگی کو بقاء کے خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں سے ایک ہے اور پاکستان کو گلیشئر کی نگرانی، پیشگی اطلاع کے نظام، زرعی فصلوں کو ماحولیاتی تبدیلی سے محفوظ رکھنے اور پانی ذخیرہ کرنے کے متبادل طریقوں کیلئے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ماحولیاتی سیاحت کے بین الاقوامی رہنما اصولوں کو بھی اختیار کرنے کی ضرورت ہے جن سے ان قیمتی اثاثوں کو زہریلی گیسوں اور آلودگی سے نقصان پہنچنے سے روکا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہزار سے زائد گلیشیئرز انہوں نے کہا کہ کی ضرورت
پڑھیں:
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا، انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔