پاک افغان طور خم بارڈر 27 روز بعد کھل گیا، مسافروں کی پیدل آمدورفت شروع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
خیبر(نیوز ڈیسک) پاک افغان طور خم بارڈر 27 روز بعد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا جس کے بعد مسافروں کی پیدل آمدورفت شروع ہو گئی تاہم ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو افغانستان آنے اور جانے کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق طورخم سرحد امیگریشن سیکشن کو مرمتی کام مکمل کرنے کے بعد بحال کر دیا گیا جس کے بعد آج سے افغانستان کو پیدل آمدورفت شروع ہو گئی ہے تاہم صرف ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والوں کو افغانستان جانے کی اجازت ہو گی، سرحدی گزرگاہ 26 دن بعد گزشتہ روز تجارت کے لیے کھولی گئی تھی۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق 21 فروری کو پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئی تھیں، فائرنگ سے پاکستان اور افغانستان طور خم امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچا تھا۔
امیگریشن حکام نے بتایا کہ سرحد بند ہونے کے باعث صرف افغان مریضوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی جا رہی تھی، طورخم کے راستے افغانستان کو یومیہ اوسطاً 10 ہزار مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے۔
حکام کے مطابق گذشتہ روز پاک افغان بارڈر طورخم پر امیگریشن کمپیوٹرائزڈ سسٹم پھر خراب ہو گیا، سسٹم کی مرمت کے لئے انجنئیرز کو طلب کیا گیا جس کے بعد سسٹم کی مرمت مکمل کی گئی، 21 فروری کو افغانستان کے ساتھ کشیدگی کے باعث طورخم سرحد کو بند کردیا گیا۔
یاد رہے کہ پاک افغان طورخم سرحد کو 27 دن بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، قبائلی جرگے نے متنازع تعمیرات بند کرنے اور طورخم تجارتی گزرگاہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا، افغان جرگہ نے 17 مارچ تک سرحد کھولنے کی مہلت مانگی تھی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیدل آمدورفت پاک افغان کے بعد
پڑھیں:
پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینیں منسوخ کر دیں، مسافر پریشانی کا شکار
پاکستان ریلوے نے مسافروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر 3 ٹرینوں کی منسوخی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث سفر کے خواہشمند مسافر پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید ٹرین چلانے کا فیصلہ
ترجمان ریلوے کے مطابق منسوخ کی جانے والی ٹرینوں میں خوشحال خان ایکسپریس، قرارقرم ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارقرم ایکسپریس کے مسافروں کو متبادل کے طور پر بزنس ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی دقت نہ ہو۔
ریلوے حکام کے اس فیصلے سے متاثرہ مسافروں نے شکایت کی ہے کہ اچانک ٹرینوں کی منسوخی سے ان کے سفری منصوبے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں متبادل ذرائع تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ریلوے خوشحال خان خٹک ایکسپریس شاہ حسین ایکسپریس قرارقرم ایکسپریس