موٹروے پیدل کراس کرنامہنگا پڑا گیا، شہری کے خلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
موٹروے پولیس نے لاہور میں ایک شہری کے خلاف موٹروے پیدل کراس کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، شہری سجاد محمود نے شادیوال لاہور کے قریب موٹروے کو پیدل عبور کیا، جو قانوناً جرم ہے اور جان لیوا حادثات کا باعث بن سکتا ہے۔
موٹروے پولیس نے اس غیر قانونی اقدام پر تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
ایف آئی آر تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 290 اور 291 کے تحت درج کرنے کے لیے استغاثہ جمع کروایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکھر- حیدر آباد موٹر وے میں ایسا کیا ہے کہ یہ 12 سال میں مکمل نہیں ہوا؟
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے بتایا کہ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ حرکتیں ماضی میں کئی سنگین حادثات کی وجہ بن چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری فٹ برج استعمال کریں تاکہ اپنی اور دوسروں کی جان محفوظ رکھ سکیں۔
موٹروے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ قانون کی پاسداری کریں اور موٹرویز جیسے حساس اور تیز رفتار ٹریفک زونز میں احتیاط برتیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی آر موٹر وے موٹر وے پولیس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی ا ر موٹر وے موٹر وے پولیس موٹروے پولیس
پڑھیں:
راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، 8افراد جاں بحق
راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، 8افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس) موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔
جاں ہونے والوں میں 35 سالہ مسماتہ حبیبہ، 8 ماہ کا بچہ حیدر محسن، ایک سالہ نامعلوم بچہ، 26 سالہ ام حبیبہ محسن، 14 سالہ بچی خدیجہ خلیق، 2 سالہ بچی حرم خلیق، 45 سالہ سردار ندیم اور 38 سالہ منشا بیگم شامل ہیں۔
معمولی زخمیوں کو موٹروے پولیس اور ریسکیو سروسز نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، امددادی کاروائیاں جاری ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی فورسز کا انسانی ہمدردی مشن پر وار، امدادی کشتی حنظلہ پر قبضہ اسرائیلی فورسز کا انسانی ہمدردی مشن پر وار، امدادی کشتی حنظلہ پر قبضہ چینی کے ایکسپورٹرز اور ڈیلرز کیخلاف تحقیقات شروع، کئی مل مالکان و ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا حکومت چلانے کیلئے آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں، گورنر پنجاب کے خط پر عظمی بخاری کا ردعمل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زر کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان رابطہ، غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر اظہار تشویش پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم