Express News:
2025-07-26@00:12:27 GMT

پانی کے وسائل کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانی زندگی ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ پانی کے ضیاع کو روکا جائے تاکہ ہماری نسلوں کے لیے محفوظ مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔ زمین کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے پانی کے وسائل کی حفاظت انتہائی ضروری ہے۔  

انہوں نے سندھ میں پانی کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے بحران کی وجہ سے زراعت اور معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، جبکہ سندھ کے کسان اور ماہی گیر مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا پانی کے عالمی دن پر پیغام: پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت

مراد علی شاہ نے کہا کہ دریائے سندھ کے بہاؤ میں کمی کے باعث لاکھوں لوگوں کا روزگار داؤ پر لگ گیا ہے، جبکہ ماحولیاتی تبدیلی اور پانی کی غیر منصفانہ تقسیم نے دریائے سندھ کے وجود کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریائے سندھ کی خشک لہریں زندگی اور زراعت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔  

وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ سندھ کے پانی کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے دریائے سندھ پر نئے کینال بنانے کے منصوبوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلے پانی کے بحران کو مزید سنگین بنا دیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم سے سندھ میں قحط کا خدشہ ہے اور اس بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔  

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم دریائے سندھ کے محافظ ہیں اور پیپلز پارٹی ہمیشہ پانی کے معاملے پر فرنٹ لائن پر رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب سندھ کی زرخیز زمین کے لیے پانی دستیاب نہیں، تو نئے کینال کیسے بنائے جا رہے ہیں؟  

وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ دریائے سندھ کا پانی کئی سالوں سے انڈس ڈیلٹا تک نہیں پہنچا، جس کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ اراضی سمندر برد ہو چکی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے تاکہ سب کو اپنے حصے کا پانی مل سکے۔  

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ انہوں نے عوام سے عہد لینے کی اپیل کی کہ ہم پانی کے ہر قطرے کی حفاظت کریں گے، کیونکہ پانی کے بغیر زندگی ممکن نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے دریائے سندھ انہوں نے کی حفاظت پانی کی سندھ کے پانی کے کہ پانی کے لیے

پڑھیں:

25 جولائی تک شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور گلوف ایونٹس کا خدشہ، این ڈی ایم اے

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 25 جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کے باعث ممکنہ خطرات سے خبردار کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF ایونٹس) سے سیلاب کا خدشہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ریشون، بریپ، بونی، سردار گول، ٹھلو، ہنارچی، درکوٹ اور اشکومن شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ، چناب، جہلم اور کابل میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا امکان ہے، جبکہ چناب پر مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

جہلم میں منگلا اور کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر پانی کی سطح بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں دریائے سوات، پنجکوڑہ اور دیگر ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ، شگر اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

شمشال، ہوشے، سالتورو اور ملحقہ علاقوں میں اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) کا بھی خطرہ ہے۔ بلوچستان کے ژوب، شیرانی، سبی اور موسیٰ خیل کے علاقوں میں بھی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شاہراہِ قراقرم اور بابوسر ٹاپ دونوں جانب سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو چکے ہیں۔ ترجمان نے سیاحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی تک پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کوہ سلیمان، پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی
  • راجن پور:کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی
  • دریائے چناب میں مسلسل پانی کی سطح بلند، دریائی کٹاؤ میں بھی شدت آگئی
  •  دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 
  • صوبے میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دینگے، ادارے سرحدوں کی حفاظت کریں، گنڈاپور
  • صوبے میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، ادارے سرحدوں کی حفاظت کریں ، گنڈا پور
  • دریائے چناب اور سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
  • دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب, قریبی علاقوں میں الرٹ جاری
  • دریائے سندھ اور چناب کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن
  • 25 جولائی تک شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور گلوف ایونٹس کا خدشہ، این ڈی ایم اے