کانفرس میں مطالبہ کیا گیا کہ وطن عزیز پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے، دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام ضلعی دفتر کمنگو میں شہداء اسلام کانفرس و برائے ایصال ثواب مرحوم آیۃ اللہ العظمی شیخ غلام حسنین نجفی شعبانی و سید حسن نصراللہ شہید، سید صفی الدین شہید، شہدائے جامشورو، زاکر اہل بیت آخون زاہد علی مرحوم مہدی آباد، یونٹ صدر محمود آباد کراچی محمد علی ندیم مرحوم کی درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی و مجلس ترحیم منعقد کی گئی۔ مجلس و کانفرس سے سید اکبر شاہ رضوی ضلعی صدر، شیخ محمد علی زاکری نائب امام جمعہ والجماعت مہدی آباد اور شیخ عابد حسین حافظی امام جمعہ و الجماعت طولتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم، صحت اور سپیشل ایجوکیشن میں لوکل چھٹی ختم کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد لوکل چھٹی کو بحال کیا جائے ورنہ بھرپور احتجاج کیا جائے گا، جس کی زمہ داری موجودہ صوبائی حکومت ہو گی۔
 
کانفرس کے قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ پاراچنار کے مظوم عوام مسلسل دہشت گردوں کے ہاتھوں محصور ہونے کی وجہ سے وہاں غذائی قلت اور انسانی المیہ کا خدشہ ہے، لہٰذا وفاقی حکومت، افواج پاکستان اور کے پی کے کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد پاراچنار کا راستہ دہشتگردوں سے آزاد کیا جائے اور جلد وہاں جانے کا راستہ کھولا جائے۔ کانفرس میں مطالبہ کیا گیا کہ وطن عزیز پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے، دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کیے جائیں، وطن عزیز میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ کانفرس میں شام میں علوی اور شیعہ فرقے پر بہیمانہ تشدد اور ظلم کی بھرپور مذمت کی گئی، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی گئی کہ وہاں کے علوی اور شیعہ فرقہ کے افراد کو تحفظ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ کانفرس سے پہلے مرحومین کی ارواح اور درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیا جائے کرتے ہیں

پڑھیں:

پاکستان کراچی آرٹس کونسل کے پاس جے یو آئی کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری

فائل فوٹو

کراچی ٹریفک پولیس نے آج جے یو آئی (ف) کے جلسے کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

کراچی میں آج ایم آرکیانی چوک اور آرٹس کونسل کےقریب جے یو آئی (ف) کا جلسہ ہوگا جس کے تحت شاہین کمپلیکس سے فوارہ چوک تک سڑک بند رہے گی۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ضیاءالدین سگنل سے آنے والی ٹریفک کو کلب چوک شاہراہ فیصل بھیجا جائے گا، شاہین کمپلیکس سے پریس کلب جانے والی ٹریفک کوپی آئی ڈی سی اور شاہراہ فیصل بھیجا جائے گا۔

جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا فلسطینیوں کیلئے ملک گیر مہم کا اعلان، مجلس اتحاد امت قائم

لاہورجماعت اسلامی اور جے یو آئی نے اسرائیل کے...

اسی طرح پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک کو آواری کی طرف موڑا جائے گا، ریکس سینٹر سے فوارہ چوک جانے والی ٹریفک کو آواری یاکلفٹن بھیجا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق چھتری چوک سے ایم آرکیانی جانے والی ٹریفک کو ایس ایم لاء کالج کی طرف موڑا جائے گا، اہلحدیث چوک سے ایم آر کیانی جانے والی ٹریفک کو شارع لیاقت بھیجا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کراچی آرٹس کونسل کے پاس جے یو آئی کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری
  • سعودیہ عرب میں یوم الوطنی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان
  • حیدرآباد: آل پاکستان راجپوتانہ فیڈریشن ایکشن کمیٹی کے رکن رفیق لودھی ودیگر پریس کانفرنس کرتے ہوئے
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کو نسل کا اجلاس،اسرائیل کے کڑے احتساب کا مطالبہ
  • وقف ترمیمی قانون پر عبوری ریلیف بنیادی مسائل کا حل نہیں ہے، علماء
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا قطر حملے پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ
  • ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ، ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
  • گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
  • گلگت بلستان میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
  • جنگی جرائم پر اسرائیل کو کوئی رعایت نہں دی جائے؛ قطراجلاس میں مسلم ممالک کا مطالبہ