جنگ پاکستان اور افغانستان میں سے کسی کے مفاد میں نہیں، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جنگ پاکستان اور افغانستان میں سے کسی کے مفاد میں نہیں، اگر ہم جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں تو سوچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ممکنہ جنگ کے خطرے پر مزید غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے حوالے سے ماضی میں ریاستی غلطیوں نے صورتحال کو پیچیدہ بنایا اور افغان جنگ میں پاکستان کا کردار بین الاقوامی سیاست سے جڑا رہا۔
مولانا فضل الرحمان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی، جبکہ افغان جنگ کے دوران ملک کو بیس کیمپ کے طور پر استعمال کیا گیا۔ ان کے مطابق، جہاد اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے مگر اس کے لیے حکمت عملی ضروری ہوتی ہے۔انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں امریکی پالیسیوں کی حمایت کو تضادات کی جڑ قرار دیا، اور کہا کہ اس کے اثرات آج بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں افغانستان اپنی پارٹی کی کیپیسٹی میں جانے پر آمادہ ہوا، میں نے وزارت خارجہ اور حکام سے مشاورت کی اور ایجنڈا تیار کیا، میں نے افغانستان میں ایک ہفتہ گزارا، تمام مسائل پر بات کی اور اس کے نتائج بھی آئے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی مخصوص مکتبہ فکر کو دہشتگردی سے جوڑنا درست نہیں، جو افراد ہتھیار اٹھاتے ہیں وہ خود ذمہ دار ہوتے ہیں، جبکہ ملک میں کوئی مسلکی تصادم نہیں پایا جاتا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغان علما پہلے ہی فتوی دے چکے ہیں کہ وہاں جہاد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے اور اب کسی قسم کی لڑائی کو جنگ قرار دیا جائے گا، نہ کہ جہاد۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کی وجوہات واضح نہیں، حالانکہ ماضی میں پاکستانی حکومت اور مذہبی رہنماں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے تھے۔مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک میں امن و استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے اور کوئی جامع حکمت عملی ترتیب دے۔
ان کیمرا اجلاسوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حساس نوعیت کے معاملات کو خفیہ رکھنا ضروری ہوتا ہے، مگر بعض اوقات غلط معلومات پھیلنے سے وضاحت دینا ناگزیر ہو جاتا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جمہوریت کمزور ہوئی تو انتہا پسندی کو فائدہ ہوگا اور تمام سیاسی قوتوں کو مل کر ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان اور افغانستان مولانا فضل الرحمان نے افغانستان میں انہوں نے کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

ہمیں فورتھ شیڈول کی دھمکی نہ دی جائے،اسلام آباد آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے: مولانا فضل الرحمان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ملتان : مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ایجنڈا کے ذریعے نوجوان نسل کو مشتعل کرنا ہے۔ ہمیں مجبور نہ کرو ورنہ مدارس و مسجد کی حرمت کے لیے اسلام آباد آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہہ ہمیں دھمکی دیتے ہیں فورتھ شیڈول میں ڈال دیں گے، بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول، مدارس کی رجسٹریشن کیلئے قانون بن چکا ہے۔ یہ بات انہوں نے پنجاب کے شہر ملتان میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ڈھائی سو سال کی تاریخ ہے، علما کسی بھی احساس کمتری کا شکار نہ ہوں، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں غلام نہیں بناسکتی، وفاق المدارس اصل مدارس ہیں باقی سب ڈمی ہیں ہم تسلیم نہیں کرتے، ضمنی چیزوں کے لیے علما کے ہاتھ مروڑے جارہے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے واقعات کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، بیرونی ایجنڈا ہے کہ مذہب سے لاتعلق ہوجاؤ اور روشن خیالی کی طرف آجاؤ، آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہمیں فرقوں میں لڑانے کی کوشش کی، افغانستان کو تباہ و برباد کردیا، کہتے ہیں کہ امن کیلئے آئے ہیں، عراق، شام، فلسطین کو تباہ کردیا اور تب بھی یہی کہتے ہیں کہتے ہیں کہ ہم امن کیلئے آئے ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
  • بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے، مولانا فضل الرحمان
  •  دینی مدارس کے خلاف اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کا رویہ دراصل بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے، مولانا فضل الرحمن 
  • مولانا فضل الرحمان کی ایک بار پھر پنجاب حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کو وظیفہ دینے کے فیصلے پر سخت تنقید
  • ہمیں فورتھ شیڈول کی دھمکی نہ دی جائے،اسلام آباد آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے: مولانا فضل الرحمان
  • کیا 25 ہزار میں آئمہ کرام کا ضمیر خریدنا چاہتے ہو؟ مولانا فضل الرحمان کی پنجاب حکومت پر تنقید
  • مولانا فضل الرحمان نے پنجاب کی حکومت پر علماؤں کے ضمیر خریدنے کا الزام لگا دیا
  • بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے: مولانا فضل الرحمان
  • پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے
  • حکومت پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، مولانا فضل الرحمان