کوئٹہ، سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پوسٹ کرنیوالے متعدد افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ایف آئی اے کے مطابق کوئٹہ پولیس کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پوسٹس کرنیوالے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پوسٹ کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے کر موبائل فونز، لیپ ٹاپس، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ مذکورہ افراد کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر دہشتگردی کی حمایت اور سہولت کاری میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق کارروائیاں ان افراد کے خلاف کی جا رہی ہیں جو ریاست مخالف بیانیے، افواج پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈا، جعلی خبریں اور بی ایل اے سمیت کالعدم تنظیموں کے بیانیے کی تشہیر میں سرگرم تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائیاں پیکا ایکٹ کے تحت کی گئی، جس میں درجنوں مشکوک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی۔ بعض اکاؤنٹس سے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے، عوام کو اشتعال دلانے اور سکیورٹی آپریشنز کو نشانہ بنانے کی سازشیں کی جا رہی تھیں۔ کارروائی کے دوران کئی موبائل فونز، لیپ ٹاپس، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دستاویزات ضبط کر لی گئی ہیں۔ ایف آئی اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ کسی بھی اشتعال انگیز مواد کو شیئر نہ کریں۔ ریاست کسی کو بھی سوشل میڈیا پر دہشتگردی یا ریاست مخالف ایجنڈے کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر ریاست مخالف ایف آئی اے کے مطابق کے خلاف
پڑھیں:
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا
— تصویر بشکریہ جیو نیوزکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے کے واقعے کی ویڈیو اور ملزم کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا۔
موٹر سائیکل سوار ملزم نے گلی میں خاتون کے قریب پہنچ کر اس کے ساتھ نازیبا حرکت کی اور موقع سے فوری طور پر فرار ہو گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرا واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
کراچی پاکستان بازار پولیس نے سر راہ خاتون سے...
پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر شناخت اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس واقعے کی ویڈیو متعدد سوشل میڈیا صارفین بھی شیئر کر رہے ہیں تاکہ ملزم کی گرفتاری کا عمل آسان ہو سکے۔