حمایت مظلومین اور عدالت علوی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںامام علیؑ عدالت اور مظلوم کی حمایت
تجزیہ انجم رضا کے ساتھ:
موضوع: امام علیؑ ،عدالت اور مظلوم کی حمایت
مہمان: مفتی گلزار احمد نعیمی ( سربراہ جماعتِ حرم پاکستان)
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
تاریخ: 23 مارچ 2025
خلاصہ وگفتگو اہم نکات:
حضرت علیؑ کی ذات "رشک صحابہ " تھی
جلیل القدر صحابہ بھی حضرت علیؑ کے مقام و مرتبہ پہ رشک کرتے تھے
حضرت علی ؑعدالت کو ہر شے پر ترجیح دیتے تھے۔
حضرت علی علیہ السلام عدالت کو ایک فریضہ الہیٰ بلکہ ناموس الہیٰ سمجھتے تھے
حضرت علیؑ کے نزدیک عدل سخاوت سے بھی برتر ہے
یہ حضرت علی ؑ کی عدالت تھی کہ حضرت عمر ؓ نے کہا کہ آپ نہ ہوتے تو میں ہلاک ہوجاتا
حضرت علیؑ نے خلافت راشدہ میں بھی سمت عدل کو سیدھی راہ پہ رکھا
حضرت علیؑ عدالت قائم رکھنے میں درجہ کمال پہ فائز تھے
مولا علیؑ کے قائم کردہ معیار عدالت آج کے حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہیں
آج عدالتیں اور جج اگر سیرتِ حضرت علی ؑ اپنائیں تو ان کی عزت بڑھ سکتی ہے
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حضرت علی
پڑھیں:
تحریک انصاف کا کے ایم سی میں موجود منحرف ارکان سے متعلق الیکشن کمیشن کو خط
— فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر راجہ اظہر اور جنرل سیکریٹری ارسلان خالد نے کے ایم سی میں موجود منحرف ارکان کے بارے میں الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
تحریکِ انصاف کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق منحرف ارکان پی ٹی آئی سے اپنا تعلق ختم کرنے کا باضابطہ اعلان اور کے ایم سی میں موجود منحرف ارکان استحکامِ پاکستان پارٹی سے اپنا تعلق ظاہر کر چکے ہیں، منحرف ارکان کو نااہل قرار دینے کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیرِ التوا ہے۔
پی ٹی آئی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کے ایم سی کے بجٹ 26-2025ء میں منحرف ارکان نے پی پی کی حمایت کی اور ووٹ دیے، منحرف ارکان نے پارٹی کے فیصلے کے خلاف کے ایم سی بجٹ میں حمایت کی جس کی پارلیمانی پارٹی نے مذمت بھی کی۔
خط کے مطابق منحرف ارکان نے پارٹی پالیسی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کی، منحرف ارکان کی 6 جون 2023ء کو پارٹی رکنیت بھی باضابطہ طور پر ختم کی گئی، پارٹی رکنیت پارٹی پالیسی کی مسلسل خلاف ورزی پر ختم کی گئی۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پابند کرے کہ منحرف ارکان کو پی ٹی آئی نمائندوں کے طور شناخت نہ کیا جائے، پی ٹی آئی کی یہ درخواست شفافیت اور انصاف کے مفاد میں ہے۔