ترکیہ کے شہر مناوگت میں آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس کا ٹائٹل پاکستان کی لیجنڈری ٹینس جوڑی اعصام الحق قریشی اور عقیل خان نے جیت لیا۔دونوں کھلاڑیوں نے مینز 45 پلس ڈبلز کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔

پاکستان کے لیے ڈبلز گولڈ!

دوسری جانب پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ مناوگت ترکی میں مکسڈ ڈبلز میں ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا۔پاکستان کے اعصام الحق قریشی نے اپنی فرانسیسی پارٹنر میگالی جیرارڈ کے ساتھ مل کر آئی ٹی ایف ماسٹرز 40 پلس ورلڈ چیمپئن شپ مکسڈ ڈبلز کیٹیگری میں ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ایک سنسنی خیز فائنل میں اعصام اور میگالی جیرارڈ نے جرمنی کی کیتھرینا راتھ اور اینڈریاس تھیوسن کو 7-5، 6-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔میچ میں ڈرامائی تبدیلی دیکھنے میں آئی، کیونکہ اعصام اور ان کے ساتھی پہلے سیٹ میں 5-2 سے نیچے تھے، اس کے بعد وہ دوسرے سیٹ پر حاوی رہے، اور 6-3 سے فتح حاصل کی۔اعصام نے اپنی جیت سے متعلق کہا کہ میں اس فتح سے بہت خوش  ہوں! میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے پاکستان کے لیے ایک اور طلائی تمغہ حاصل کرنے کی طاقت دی'۔انہوں نے کہا کہ 'یہ فتح قوم کے لیے وقف ہے، یوم پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر ایک خصوصی تحفہ ہے، بین الاقوامی اسٹیج پر پاکستان کے پرچم کو بلند ہوتے دیکھ کر میرا دل فخر سے بھر جاتا ہے، اور ملک کے جذبے کو تسلیم کرنے کے لیے یہ ایک عظیم جذبہ ہے'۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ پاکستان کے کے لیے

پڑھیں:

کمشنر کراچی کا کراٹے چیمپئن انایا نوئیل کو نقد انعام

کراچی:

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان کراٹے ٹیم کی کھلاڑی انایا نوئیل سے ملاقات کی۔

 کمشنرکراچی نے انایا نوئیل کی سری لنکا میں منعقدہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے بطور پذیرائی نقد انعام بھی پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ یونیورسٹی گیمز کیلئے جرمنی جانے والے 2 پاکستانی ایتھلیٹس غائب
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز : پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری کامیابی حاصل کرلی
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 31 رنز سے شکست دے دی
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کی ملاقات
  • عالمی چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد پاکستان اسنوکر ٹیم وطن پہنچ گئی
  • کمشنر کراچی کا کراٹے چیمپئن انایا نوئیل کو نقد انعام
  • ٹی 20 سیریز، تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بنک کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون کی ملاقات
  • پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹبال کی ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کی راہ ہموار