کوئٹہ، یوم علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
جلوس عزاء کے موقع پر نوحہ خوانوں نے نوحے پڑھے اور عزاداروں نے ماتمداری کی۔ اس موقع پر معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات جلوس عزاء میں شریک ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہادت مولائے کائنات امام علی علیہ السلام کی مناسبت پر کوئٹہ میں یوم علی (ع) کا مرکزی جلوس امام بارگاہ نچاری علمدار روڈ کوئٹہ سے رات دس بجے کے قریب برآمد ہوا۔ جو اپنی مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پرنس روڈ پر امام بارگاہ کلاں تک گیا اور میکانگی روڈ سے ہوتا ہوا سحری کے وقت تک مقررہ راستوں سے واپس علمدار روڈ تک پہنچا۔ جلوس عزاء میں شریک عزاداروں نے مختلف ماتمی دستوں کی صورت میں نوحہ خوانی اور ماتمداری کی۔
جلوس عزاء میں علمائے کرام، مختلف سماجی و سیاسی شخصیات اور انجمن تاجران کے نمائندوں سمیت دیگر نمایاں شخصیات بھی شریک ہوئیں، جبکہ انتظامیہ کے ذمہ داران بھی عزاداروں کے درمیان اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں۔ اس موقع پر پولیس اور ایف سی کے جوان سکیورٹی امور پر تعینات تھے، جبکہ جلوس عزاء کی ڈرون اور کوئٹہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگری کی جا رہی تھی۔ جلوس عزاء کے موقع پر مختلف رضاکار اداروں اور اسکاؤٹس کی جانب سے میڈیکل کیمپس اور سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جلوس عزاء
پڑھیں:
جیکب آباد: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، 100 کلوگرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار
صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ حالیہ پیشرفت میں محکمہ نارکوٹکس کنٹرول جیکب آباد سرکل نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی 100 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔
یہ کارروائی ایکسائز انسپکٹر سرفراز خان بابر کی سربراہی میں جیکب آباد چیک پوسٹ پر عمل میں آئی جہاں تلاشی کے دوران گاڑی نمبر WAE-485 سے منشیات برآمد کی گئی۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم محمد ندیم کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے جیکب آباد سرکل کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ ان کا کہنا تھا، "ہمارا عزم منشیات سے پاک سندھ و پاکستان ہے اور اس مقصد کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔"