گورنر سندھ نے ممتاز پاکستانی خطاط واصل شاہد کی خطاطی نمائش کا افتتاح کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
گورنر سندھ نے ممتاز پاکستانی خطاط واصل شاہد کی خطاطی نمائش کا افتتاح کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز
کراچی(سب نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاس کراچی میں معروف پاکستانی خطاط واصل شاہد کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش ترکیہ کے اساطیری خطاط استاد حسن چیلبی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی، جس میں واصل شاہد کے 23 فن پارے شامل ہیں۔ اس کا اہتمام ترک قونصل خانے نے ترک مرکز ثقافت یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے کیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ترک قونصل جنرل ڈاکٹر جمال سانگو سمیت کئی مسلم ممالک کے قونصل جنرلز اور سفارت کار بھی شریک تھے۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خطاطی کو مسلم ثقافت کی ایک بڑی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا فن ہے جس کے بطن سے کئی دیگر اہم فنون نے جنم لیا۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے قریبی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آزمائش کی گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور یہ مشترکہ ثقافتی ورثہ نسل انسانی کے بہتر مستقبل کا ضامن ہے۔ انہوں نے واصل شاہد کے فن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسلم ثقافتی ورثے کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ پاکستان چیپٹر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار نے اس موقع پر کہا کہ مسلمانوں نے خطاطی کے فن کو اپنے خونِ جگر سے سینچا ہے اور اس کی تاریخ و روایت بے حد شاندار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطاطی دنیا کا واحد فن ہے جو انسان کے ذوق کی تسکین کے ساتھ ساتھ اس کے دل و دماغ کو بھی سکون فراہم کرتا ہے۔ ڈاکٹر خلیل طوقار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ مشترکہ ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتا رہے گا۔خطاط واصل شاہد نے اس موقع پر گورنر سندھ، ترک قونصل جنرل اور یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسلم ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔یہ نمائش فنِ خطاطی کے شائقین کے لیے ایک نادر موقع ہے کہ وہ اسلامی ثقافت کے اس عظیم ورثے سے لطف اندوز ہوں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خطاط واصل شاہد گورنر سندھ
پڑھیں:
کافی محنت کر کے یہاں تک آیا ہوں، موقع کا انتظار کر رہا تھا: یاسر خان
ملتان سلطانز کے کھلاڑی یاسر خان کا کہنا ہے کہ کافی محنت کر کے یہاں تک آیا ہوں، موقع کا انتظار کر رہا تھا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان ہر کھلاڑی کو مثبت طور پر سمجھاتے ہیں، بیٹنگ میں بھی ہر گیند پر رضوان نے کافی مدد کی اور سمجھایا۔
یاسر خان کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند اندر آتی ہے اس لیے پلاننگ کر کے آیا تھا کہ اچھا پرفارم کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے ہرایا تھا۔
سلطانز نے ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 228 رنز بنائے تھے۔
اوپنر یاسر خان نے 44 گیندوں پر 87 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ کپتان محمد رضوان نے 32، عثمان خان نے 39 اور اشٹن ٹرنر نے 15 رنز بنائے تھے۔
Post Views: 1