یوم پاکستان؛ صدرآذربائیجان الہام علیوف کی وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
سٹی 42 : صدرآذربائیجان الہام علیوف نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے۔
صدرآذربائیجان الہام علیوف کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا گیا، جس میں انہوں نے یوم پاکستان پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تذویراتی شراکت داری اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کااظہار کیا، کہا کہ معیشت، ٹرانسپورٹ، لاجسٹک، توانائی، سرمایہ کاری، دفاعی صنعت اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں ہماری کامیاب مشترکہ کاوشیں ہمارے تعلقات کیلئے کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امور پر پاکستان اور آذربائیجان کا موقف اور باہمی تعاون دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کا اظہار ہے.
قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال
صدر آذاربائیجان نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات جامع ترقی سے جڑے ہیں جن کی بنیادیں باہمی ثقافتی اقدار اوریکجہتی سے مزین اور احترام اور اعتماد پر محیط ہیں۔پاکستان اور آذربائیجان کے مابین اعلیٰ سطح دورے، ملاقاتیں اور رابطے ہمارے تعلقات میں نمایاں اضافے کا واضح اشارہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم باہمی اعتماد، مفاہمت اور اخلاص پر مبنی مفید ملاقاتوں کو سراہتے ہیں جو گزشتہ ماہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے آذر بائیجان کے سرکاری دورہ کے موقع پر ہوئیں.
23 مارچ عزم، یکجہتی اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران ہونے والے معاہدے دونوں ممالک کے تعلقات کے تعاون کی مثبت سمت کا تعین کریں گے۔ انشا اللہ پاکستان اور آذربائیجان مستقبل میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین روایتی دوستی اور تذویراتی شراکت داری اطمینان بخش ہے، اس سے دونوں ممالک کے بھائی چارے پر مبنی تعلقات اور عوامی اتحاد مزید مستحکم ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کیلئے صحت اور کامیابیوں اور پاکستان کے برادر عوام کیلئے امن ، خوشحالی اور بہتری کیلئے دعا گو ہیں۔
کوئٹہ؛ موبائل فون انٹرنیٹ سروس 4 دن سے بند
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان اور آذربائیجان کے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی، اسپتال اور گیس سہولت فراہم کرنے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے اپر چترال میں اسپتال اور یونیورسٹی بنانے کے ساتھ ساتھ گیس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی نجی میڈیاکے مطابق، وزیراعظم نے چترال میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت دور دراز علاقوں میں شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کسی نے نہیں بتایا کہ دانش اسکول بنایا جائے، لیکن وہ آج چترال کے عوام کو ان کا حق دینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ دانش اسکول ایچ ای سن کالج کے برابر معیار کا ادارہ ہوگا اور یہاں غریب بچوں کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ چترال کے عوام کا جدید تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ دانش اسکول کا افتتاح تو ہو چکا ہے، اور اپر چترال میں جلد ایک یونیورسٹی اور اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہاں فوری طور پر گیس پلانٹ بھی لگایا جائے گا۔ چترال شندور روڈ پر تعمیراتی کام جاری ہے، جسے اگلے سال دسمبر تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک بھر کے طلبہ کے لیے میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، جن میں چترال کے بچے بھی شامل ہوں گے۔