فافن کا پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈرائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ مضبوط بنانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ غلط معلومات کو روکنے کےلیے اصلاحات ضروری ہیں۔
فافن کے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی غلط معلومات اکثر سیاسی انتشار کو ہوا دیتی ہیں، حق معلومات کے فریم ورک کو مضبوط بنانا عوامی اعتماد کی بحالی اور معلومات تک مساوی رسائی کےلیے ناگزیر ہے۔
فافن نے پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013ء کے نفاذ میں خامیوں کو دور کرنے کےلیے اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔
فافن نے مزید کہا کہ زیادہ تر عوامی ادارے معلومات کی درخواستوں کا مقررہ قانونی مدت کے اندر جواب دینے میں ناکام رہے ہیں۔
فافن نے یہ بھی کہا کہ درخواست دہندگان کےلیے ناکافی رازداری کے تحفظات بھی اس قانون کے نفاذ کو کمزور کر رہے ہیں۔
فافن نے تجویز دی ہے کہ وسل بلور کو تحفظ اور گمنام آر ٹی آئی درخواستوں کی اجازت دی جائے، پنجاب اسمبلی انفارمیشن کمشنرز کی تقرری کےلیے 2 جماعتی کمیٹی تشکیل دے، کمیشن کی مالی خودمختاری کےلیے ایک آزاد فنڈ قائم کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فافن نے
پڑھیں:
معیشت کی مضبوطی کےلیے ڈیجیٹائزیشن ناگزیر ہے،وزیراعظم شہباز شریف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹائزیشن اور جدیدٹیکنالوجی سے معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی، ترقی اور شفافیت کےلیے اس کو پیپر لیس بنانا ہو گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کا خواہاں رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے میں یو اے ای کے کاروباری افراد کا اہم کردار ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں کاروباری، زرعی و صنعتی سرگرمیوں اور بینکاری نظام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔