ارمغان کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم ارمغان جعلسازی سے ہر ماہ 3 سے 4 لاکھ ڈالر کماتا تھا۔
ملزم ارمغان جعلسازی کے پیسے ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کرتا تھا، ملزم کے پاس جو گاڑیاں ہیں وہ بھی ڈیجیٹل کرنسی کی رقم سے خریدی گئی ہیں۔
ملزم نے اپنے 2 ملازمین کے نام پر بینک اکا ؤنٹس کھلوائے تھے، ملزم کے کال سینٹر سے امریکا کالز کی جاتی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راولپنڈی: 7 ماہ کی بچی اغواء کے بعد قتل، 10 سالہ ملزم گرفتار
---فائل فوٹوراولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں 7 ماہ کی بچی کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔
راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچی کی لاش نالے سے ملی ہے، مقتولہ مریم گزشتہ روز سے لاپتہ تھی۔
پولیس نے لواحقین کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 10 سال ہے اور وہ مقتولہ کا رشتے دار ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں، مختلف زاویوں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئی ہیں۔