نومنتخب کینیڈین وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی ، قبل از وقت انتخابات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کینیڈا(نیوزڈیسک)کینیڈا کے نو منتخب وزیراعظم مارک کارنی نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے نئے وزیرِاعظم مارک کارنی نے 28 اپریل کو ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تاکہ اپنی حکومت کو مضبوط مینڈیٹ فراہم کیا جا سکے۔
کینیڈا کے انتخابات میں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے مابین 343 نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔ کینیڈا میں شیڈول کے مطابق انتخابات 20 اکتوبر کو ہونے تھے۔کینیڈین وزیراعظم نے متوسط طبقے کے ٹیکس میں کٹوتی کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ہمیں توڑنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ہم پر حکمرانی کر سکیں۔واضح رہے کہ 14 مارچ کو کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کے رہنما مارک کارنی نے ملک کے 24 ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کا اعلان
پڑھیں:
طلبہ یونین الیکشن کا ضابطہ اخلاق 21دن میں تیارکرنے کا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-7
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کی میڈیکل جامعات میں طلبہ یونین کے انتخابات سے متعلق درخواست کی سماعت ،عدالت نے 3 ہفتوں میں طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ سندھ اسمبلی نے طلبہ یونین انتخابات سے متعلق فروری 2022ء میں قانون منظور کیا تھا، ساڑھے 3 سال کا عرصہ گزر گیا، اب تک انتخابات کا انعقاد نہیں ہوا، عدالت نے استفسار کیاکہ جامعات سے جواب طلب کیا تھا، جواب کہاں ہے؟ جے ایس ایم یو کے وکیل کاکہناتھا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے جواب جمع کرادیا ہے، ڈاؤ یونیورسٹی اور کے ایم ڈی سی کا جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ ان جامعات کو آخری مہلت دے رہے ہیں، عدالت نے 3 ہفتوں میں طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ طلبہ یونین کے انتخابات کے لیے قوانین اور قواعد و ضوابط کی تیاری کا کام شروع کیا جاچکا ہے مجوزہ آئین سیکرٹری جامعات کو بھی بھیجا گیا ہے، عدالت نے وزارت جامعات اور بورڈز سے بھی طلبہ یونین کی بحالی سے متعلق اقدامات کی وضاحت طلب کی تھی، آئندہ سماعت 6 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کی گئی۔