سندھ بلڈنگ ، کھوڑو سسٹم میں بلڈنگ انسپکٹراورنگزیب کی اجارہ داری قائم
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
عہدے سے برطرفی کے باوجود بھی غیر قانونی دھندوں کی سرپرستی میں ملوث
ناظم آباد نمبر 2پلاٹ نمبر 2C 9/5اور2D 3/11پر بغیر نقشے کے تعمیرات
ڈی جی اسحق کھوڑو سے غیر قانونی تعمیرات پر رابطے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم میں بھی عہدے سے برخاست بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کی پوزیشن مستحکم ہے ۔تبادلہ بھی قانونی دھندوں کو روک نہیں سکا۔ موصوف نے تحقیقاتی اداروں کا نام استعمال کرتے ہوئے اضافی وصولیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ناظم آباد میں تعمیرات شروع کر وا رکھی ہیں ۔سروے پر موجود نمائندہ جرأت کو ٹھیکیدار نے بتایا کہ جاری تعمیرات کی منظوری اورنگزیب علی خان سے حاصل کر رکھی ہے۔ناظم آباد نمبر 2 پلاٹ نمبر 2C 9/5 اور 2D 3/11 پر بغیر نقشے اور منظوری کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات اورنگزیب علی خان کی نگرانی میں جاری ہیں۔ جاری تعمیرات پر ڈی جی اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کے لیے رابط کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابط ممکن نہ ہو سکا۔
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
یکم اگست سے نمبر پلیٹوں پر اجرک کی بجائے قومی پرچم لگائینگے، آفاق احمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ یکم اگست سے نمبر پلیٹوں پر اجرک کی بجائےقومی پرچم پرنٹ کرنا شروع کردینگے اور 14 اگست تک تمام نمبر پلیٹوں پر اجرک کی جگہ پاکستانی جھنڈا پرنٹ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ اگر کوئی نمبر پلیٹ پر اجرک برقرار رکھنا چاہتا ہے تو اسے تبدیل کرنے پر مجبور نہ کریں،سیکورٹی کے نام پر نئی نمبر پلیٹ کا اجرا عوام کو لوٹنے کا طریقہ ہے، شہری عوام پر زبردستی سندھی ثقافت مسلط نہ کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جونیئر بھٹو کے میدان میں آنے کے بعد پی پی لسانیت کارڈ استعمال کر رہی ہے، پیپلز پارٹی 34 کھرب، 50 ارب کے موجودہ بجٹ کا 50 فیصد بھی سندھ پر خرچ کردے تو سندھ ناصرف پاکستان بلکہ اس ریجن کا سب سے بہترین علاقہ بن سکتا ہے۔
یہان خیالات کا اظہار آفاق احمد نے بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں سندھی حکمرانوں، دانشوروں اور عوام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سندھ کا مفاد اسی میں ہے کہ مہاجر جو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ایک علیحدہ قوم ہیں انہیں علیحدہ قومیت تسلیم کیا جائے۔