26 نومبر احتجاج،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماءسلمان اکرم راجا کوگرفتار کرنے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مارچ 2025)انسداد دہشتگردی عدالت نے 26نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماءکی گرفتاری سے روکتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی،اے ٹی سی عدالت کے جج ابو الحسنات نے 4 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔
سلمان اکرم راجا کے وکیل کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے حاضری سے استثنا کی درخواست منظورکرتے ہوئے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، زرتاج گل، سلمان اکرم راجا،عالیہ حمزہ اور دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی تھی۔(جاری ہے)
عدالت نے تمام ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت5 مئی تک ملتوی کردی تھی۔اے ٹی سی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران زرتاج گل، سابق وزیر اعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی، شعیب شاہین علی بخاری، نادیہ خٹک و دیگر عدالت پیش ہوئے تھے۔ بشریٰ بی بی، سلمان اکرم ، عالیہ حمزہ، شیر افضل مروت، عمر ایوب کی جانب سے حاضری استثنیٰ کی درخواستیں دی گئیں تھیں۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی تھی ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض راجہ بشارت کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اگلی سماعت سے پہلے شامل تفتیش ہو جائیں۔ عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 5 مئی تک کیلئے ملتوی کردی تھی۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انسداد دہشتگردی عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی عبوری ضمانت میں سلمان اکرم راجا عدالت کے جج پی ٹی آئی عدالت نے مئی تک
پڑھیں:
پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں شاہ محمود قریشی نہیں: سلمان اکرم راجا
فائل فوٹوتحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ یہ مفروضہ ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے، پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی نہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ابھی 8 سے 9 مقدمات زیرِ سماعت ہیں، وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ غلط بات ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کرنے جارہے ہیں، ان کا عہدہ قائم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم صبح دس بجے کے جیل آئے ہیں ابھی تک اندر جانے کی اجازت نہیں ملی، آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات ہیں فیملی اور وکلاء سماعت میں شامل ہوسکتے ہیں، آئین کا تقاضا ہے ٹرائل اوپن ہو، اندر ٹرائل ہو رہا ہے وکلا کو باہر بٹھایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، بند کمرا ٹرائل آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، یہ ٹرائل کالعدم قرار دے دینا چاہیے۔