کراچی؛ فیکٹری میں مال بردار لفٹ گرنے سے سامان کے نیچے دب کر ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے نیوکراچی میں فیکٹری کی مال بردار لفٹ گرنے سے ایک شخص سامان کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا۔
گبول ٹائون کے علاقے نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب کمپنی میں کام کے دوران مال بردار لفٹ گرنے سے سامان کے نیچے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں تعمیراتی کام کے دوران لفٹ گر گئی، مزدورجاں بحق
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ یونس ولد یوسف کے نام سے کی گئی۔ لفٹ میں سامان زیادہ ہونے کی وجہ سے لفٹ کی بیلٹ ٹوٹ گئی۔ یونس لفٹ سے سامان کے ہمراہ گر گیا۔ متوفی کا آبائی تعلق میرپور خاص سے تھا۔ ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سامان کے
پڑھیں:
سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر صوبے بھر میں امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی درخواست پر امدادی سامان کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ جامشورو ڈی ڈی ایم اے کو 6 ہزار مچھر دانیاں، 16 وہیل چیئرز اور 3 فوگنگ مشینز دی گئی ہیں، ٹنڈوالہٰ یار اور سانگھڑ کے ڈی ڈی ایم ایز کو 5، 5 ہزار مچھر دانیاں فراہم کی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و مشیر برائے بحالی کی ہدایات پر امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے، متاثرہ اضلاع کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے پی ڈی ایم اے متحرک ہے۔