قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹر کے زیراہتمام یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی سادہ اور پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ممبر برٹش پارلیمنٹ افضل خان تھے۔

تقریب میں قونصل جنرل محمد طارق وزیر خان اور مصباح نورین نے خطاب کیا جبکہ صدر پاکستان آصف زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے خصوصی پیغامات پیش کئے گئے۔

تقریب میں کونسلر شہباز سرور، ڈاکٹر اقبال نعیم سمیت پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔

اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان اور یوم آزادی پاکستان کےقومی تہوار منانے کا مقصد نئی نسل کو پاکستان کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری شناخت ہے، ہم برٹش پاکستانی ہیں اور ہمیں پاکستانی شناخت کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں سب سے پہلے برطانیہ میں اچھا شہری بننے کی ضرورت ہے اور اپنے فرائض ادا کرنے چاہئیں۔

طارق وزیر کا کہنا تھا کہ قونصل جنرل کی حیثیت سے پانچ سال مکمل کرنے کے بعد وہ جولائی میں اپنے فرائض سے سبکدوش ہو رہے ہیں، مانچسٹر میں بہت یادگار وقت گزرا، یہاں پاکستانی میڈیا بہت متحرک اور پاکستانی سیاست میں بہت اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان ایک منفرد ملک ہے، ہماری دوہری شہریت ہے اور اس حوالے سے ہمیں دونوں ملکوں میں پل کا کردار ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کا کردار بہت اہم ہے اور ہمیں خود کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ برطانیہ میں ہماری پانچویں نسل پروان چڑھ رہی ہے، ہمیں سوشل میڈیا سے محتاط اور منفی رویوں سے بچنے کی ضرورت ہے۔

افضل خان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کا رجحان بڑھ رہا ہے ایسے وقت میں ہمیں جعلی اور اصلی کا فرق سمجھنا چاہئے۔

انہوں نے قونصل جنرل طارق وزیر کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی ضرورت ہے کہا کہ

پڑھیں:

بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ

وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے،  بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈین انٹیلیجنس ایجنسیوں نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا گیا، جب اعجاز ملاح نے آرمی رینجزز اور نیوی کے یونیفارم خریدنے تھے تو پاکستان نے سرویلنس کی، بھارت پاکستان کی معرکہ حق کی فتح کو ہضم نہیں کرسکتا۔

اعجاز ملاح کو گرفتار کیا تو انہوں نے ان تمام باتوں کا اعتراف کرلیا، وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے اعجاز ملاح کا اعترافی بیان چلا دیا جس میں اس نے بتایا کہ ہم مچھلی مارنے گئے تو بھارت نے ہمیں پکڑ لیا، انہوں نے کہا کہ آرمی نیوی اور رینجرز کی وردیاں لینی ہیں، 
زونگ سم، پاکستانی سیگریٹ اور کرنسی لانے کا کہا، اس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی نے مجھے رہا کردیا۔

اعجاز ملاح  نے کہا کہ میں نے خفیہ ایجنسی کے افسر کی کچھ تصاویر بھیجیں، میں جب دوبارہ سمندر میں گیا تو پاکستان ایجنسی نے مجھے پکڑ لیا۔

پریس کانفرنس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری   نے کہا کہ یہ بھارت کا پروپیگنڈا آپریشن ہے جو ایکسپوز ہوا ہے،  پاکستان میڈیا نے جنگ میں انفارمیشن کی جنگ جیتی،  اعجاز ملاح کو ستمبر کے مہینے میں بھارتی کوسٹ گارڈ نے گرفتار کیا، اعجاز ملاح کو پیسوں کا لالچ دیا گیا۔

اعجاز ملاح کو پچانوے ہزار روپے دینے کے ثبوت موجود ہیں، پہلگام میں بھی انہوں نے چائنیز سیٹلائٹ کا ذکر کیا، اب یہاں پر زونگ کی سمز مانگی جارہی تھی، ویڈیو کے ساتھ کچھ آڈیوز بھی ہیں جو میڈیا کے ساتھ شیئر کر دی جائیں گی،  بھارت کو کہنا چاہتے ہیں ہمارے ادارے چوکنا ہیں۔

متعلقہ مضامین