ٹائیگر ووڈز نے ونیسا ٹرمپ سے تعلقات کی تصدیق کر دی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
نیویارک: سابق عالمی نمبر ون گولفر ٹائیگر ووڈز نے بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ونیسا ٹرمپ سے روابط کی تصدیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی دوستی کے چرچے گزشتہ 5 ماہ سے جاری تھے، تاہم اب گولفر نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے تعلقات کی تصدیق کر دی ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں ووڈز نے ونیسا ٹرمپ کا نام تو نہیں لیا، لیکن ان کی تصاویر شیئر کر کے واضح اشارہ دیا۔ انہوں نے لکھا، “زندگی آپ کے ساتھ بہتر ہے اور آگے سفر کا منتظر ہوں، نجی زندگی کی پرائیویسی کا احترام کریں”۔
واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈز 2010 میں اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد دوبارہ شادی نہیں کر سکے، جبکہ ونیسا ٹرمپ نے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر سے 12 سالہ شادی کے بعد 2018 میں طلاق لی تھی۔
ٹائیگر ووڈز کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کے تبصرے اور قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف
متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔
مزید :