ڈی چوک احتجاج کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیس میں سلمان اکرم راجہ سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔
تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔
عدالت نے سلمان اکرم راجہ، زرتاج گل، عالیہ حمزہ، کنول شوزب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
انسدادِ دہشتگردی اسلام آباد کی عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ضمانت کی تمام درخواستوں کو اکٹھا سنا جائے گا۔
اے ٹی سی نے سلمان اکرم راجہ، شہریار آفریدی، شیر افضل مروت، شعیب شاہین، عبدالقیوم نیازی، زرتاج گل، عالیہ حمزہ، کنول شوزب، مشعال یوسفزئی، نادیہ خٹک، فلک ناز، علی بخاری، عمیر نیازی اور رؤف حسن کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آبپارہ، سیکرٹریٹ، ترنول، رمنا، کوہسار تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی کے لیڈ کرنے کی بات غلط ہے، سلمان اکرم راجہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی مزید 8مقدمات میں گرفتار ہیں،یہ مفروضہ ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے،پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی نہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم صبح دس بجے کے جیل آئے ہیں ابھی تک اندر جانے کی اجازت نہیں ملی، آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات ہیں فیملی اور وکلا سماعت میں شامل ہو سکتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ آئین کا تقاضا ہے ٹرائل اوپن ہو، اندر ٹرائل ہورہا ہے وکلا کو باہر بٹھایا ہوا ہے،آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،بند کمرہ ٹرائل آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، یہ ٹرائل کالعدم قرار دے دینا چاہئے۔
خواتین کے بانجھ پن اور نان نفقہ سے متعلق سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کر دیا
سلمان اکرم راجہ کاکہناتھا کہ شاہ محمود قریشی کیخلاف ابھی 8سے 9مقدمات زیرسماعت ہیں،شاہ محمود قریشی مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں،یہ مفروضہ ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے،ان کاکہناتھا کہ پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی نہیں،یہ غلط بات ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کولیڈ کرنے جارہے ہیں،شاہ محمود قریشی کا عہدہ قائم ہے۔
مزید :