چینی کی قیمت اور وفاقی وزراء کی تنخواہیں شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہیں: بیرسٹرسیف
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت اور وفاقی وزراء کی تنخواہیں شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے سرکولیشن سمری کے ذریعے وزراء کی تنخواہوں میں 188فی صد اضافے کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ ہے کہ حکمران اور چینی کے کارخانوں کے مالکان ایک ہی ہیں۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف کیوں نہیں آئے؟
بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ شوگر مافیا نے ناجائز منافع سے اپنی عید میٹھی اور عوام کی عید پھیکی کر دی ہے، عرفان صدیقی سے اپیل ہے شہباز شریف سے کہیں تنخواہ لے لیں، چینی کی قیمت کم کرا دیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر محمد علی سیف چینی کی
پڑھیں:
وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں سیاحوں کے قتل کے واقعہ کی آڑ میں پاکستان کے خلاف بلا اشتعال یکطرفہ اقدامات کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل صبح طلب کر لیا۔
ذمہ دار سرکاری ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر مشاورت کی جائے گی۔ حکومت کا بھارت کے یکطرفہ اقدامات کا موثر جواب دیا جائے گا
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شریک ہو گی۔
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
Waseem Azmet