Express News:
2025-09-18@13:57:02 GMT

سانپ کیسے اُڑتے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

درختوں کی شاخوں پر رہنے والے جانوروں کے لیے مختصر پرواز کے لیے توانائی سے بھرپور حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

ان میں سے زیادہ تر جانوروں جیسے اڑنے والی گلہری، شوگر گلائیڈرز اور ڈریکو چھپکلی نے مختصر پروازوں کے لیے اپنے پاؤوں کے درمیان پروں جیسی وسیع جلد تیار کرلی ہیں جو انہیں اُڑنے میں مدد دیتے ہیں لیکن سانپوں کا معاملہ حیرت انگیز طور پر بالکل الگ ہے۔  

پیراڈائز سانپ سانپوں کی ایک نسل ہے جو درخوتوں سے چھلانگ لگا کر اُڑنے کیلئے جانا جاتا ہے۔ اس کے کوئی اعضا نہیں ہوتے جس سے اس طرح کی جھلی منسلک ہو اور سانپ کا نوڈل جیسا جسم پہلی نظر میں ایک درخت سے دوسرے درخت تک اڑنے کے لیے مثالی نہیں لگتا لیکن کسی نہ کسی طرح یہ کئی میٹر تک اُڑ جاتا ہے۔ 

محققین نے انکشاف کیا کہ مختصر پرواز کے دوران سانپ کی جسمانی شکل عام طور پر گولائی سے قدرے مثلث میں آجاتی ہے جس میں وہ اپنی پسلیاں کھول دیتا ہے اور نیچے کے حصے کو چپٹا کرکے تھوڑا سا مقعر بنا دیتا ہے۔

جب سائنسدانوں کی ٹیم نے اس شکل کی خصوصیات کا تجزیہ کیا تو انہوں نے پایا کہ 35 ڈگری کے زاویے پر تبدیل کرنے پر سانپ نے حیرت انگیز طور پر زیادہ مقدار میں لفٹ-اپ پیدا کیا، جس سے سانپ کی مختصر پرواز کی صلاحیت میں کردار ادا ہوتا ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

اب اسلام آباد سے صرف 20 منٹ میں راولپنڈی پہنچنا ممکن، لیکن کیسے؟

— فائل فوٹو  

وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید ہائی سپیڈ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد سفر کے وقت کو کم کر کے اسے جدید بنانا ہے۔

یہ فیصلہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔

اس اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری ریلوے، چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، کمشنر راولپنڈی، اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل اور فرنٹیئر کور کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس منصوبے کو وزیر اعظم شہباز شریف کے عوامی ریلیف اور ٹرانسپورٹ کے جدید حل فراہم کرنے کا عزم قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد ہزاروں شہری اعلیٰ معیار کی سفری سہولتوں سے مستفید ہوں گے۔

اس حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا خیال ہے کہ یہ منصوبہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گا جس سے لوگ دونوں شہروں کے درمیان تیزی اور آسانی سے سفر کر سکیں گے۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے منصوبے کو کم لاگت اور تیز رفتار آپشن قرار دیا جو اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والی سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کو نمایاں طور پر کم کرے گا۔

یہ اقدام اسلام آباد اور راولپنڈی کو تیز رفتار سفری راستے سے جوڑ دے گا، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت 20 منٹ تک کم ہو جائے گا اور ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔

مزید برآں، یہ منصوبہ ٹریفک کی بھیڑ کو کم کر کے رہائشیوں کو تیز رفتار اور سستا سفر فراہم کرے گا۔

ہائی اسپیڈ ٹرین اسلام آباد کے مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی کے صدر اسٹیشن تک چلائی جائے گی۔

تاہم ابھی اس منصوبے کے لیے معاہدے کو حتمی شکل دینا باقی ہے جس پر اگلے ہفتے دستخط ہو جائیں گے۔

منصوبے کے تحت پاکستان ریلوے ٹرین کے ٹریک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی ذمہ دار ہوگی جب کہ سروس کا انتظام سی ڈی اے کرے گی۔

حکومت نے جدید، آرام دہ اور مؤثر آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ٹرینیں درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمرشاہ کی طبیعت کیسے بگڑی؟ انتقال کی رات کیا ہوا؟ چچا نے دکھ بھری داستان بیان کردی
  • آپریشنل وجوہات کے باعث قومی ایئرلائن کی 10 پروازیں منسوخ
  • سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل
  • عالیہ بھٹ نے بیٹی کی پیدائش کے بعد تیزی سے وزن کیسے کم کیا؟
  • بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
  • اب اسلام آباد سے صرف 20 منٹ میں راولپنڈی پہنچنا ممکن، لیکن کیسے؟
  • تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ
  • 82 سالہ امیتابھ بچن 75 فیصد ناکارہ جگر کے باوجود موت کو کیسے شکست دے رہے ہیں؟
  • کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی پرواز جاری
  • ’اور کیسے ہیں؟‘ کے علاوہ بھی کچھ سوال جو آپ کو لوگوں کے قریب لاسکتے ہیں!