عید سے قبل بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان، بادل کن علاقوں میں برسیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
محکمہ موسمیات نے عید الفطر سے قبل ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 27 مارچ کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر ژالہ باری اور برفبافی کا بھی امکان ہے۔
بونیر، دیر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ، ایبٹ آباد اور پشاور میں 25 سے 27 کے دوران بارش کا امکان ہے جبکہ 25 سے 26 مارچ کے دوران کرک، لکی مروت، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی بارش کا امکان ہے، اس دوران ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 27 کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، وسطی پنجاب میں بھی مختلف شہروں میں اسی دوران بارشوں کا امکان ہے۔
سندھ میں 25 اور 26 مارچ کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل، چمن اور مستونگ سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی اور ژالہ بارش کے باعث کھمبوں سولر پینل کو نقصان کا خطرہ ہے، درمیانی سے شدید باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کے پی میں مختلف مقامات پر شدید ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ آندھی ژالہ باری سے پنجاب اور کے پی میں فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بارش کا امکان ہے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات ژالہ باری کے دوران
پڑھیں:
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار
راولپنڈی:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اتوار کی شام اسلام آباد اور راولپنڈی میں گالی گٹھائیں چھائیں جس کے بعد بادل کھل کر برسے۔
جڑواں شہروں میں بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل آیا اور ٹریفک جام بھی ہوا۔
اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آبادمیں موسلادھاربارش اور ژالہ باری کی پیشنگوئی کی تھی۔