کوئی سمجھتا ہے عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں: سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
سلمان اکرم راجہ---فائل فوٹو
سیکریٹری جنرل تحریکِ انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے معافی مانگنے پر سوال ہی نہیں بنتا، یہ ناممکن ہے، وہ کوئی معافی نہیں مانگیں گے، کوئی سمجھتا ہے عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کے دوران سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے گفتگو اچھی چل رہی ہے، مشاورت سے چلیں گے، جے یو آئی اور سندھ کی جماعتوں سمیت ہر جگہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ باہمی رضا مندی سے آج طے ہو گیا ہے، طے ہوا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے جو حقوق ہیں ان کو دیے جائیں گے، شرط یہ لگی ہے کہ ملاقات کرنے والے جیل سے باہر آ کر گفتگو نہیں کریں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کہا گیا کہ باہر آ کر سیاسی گفتگو نہیں کریں گے تو ہم نے کہا ٹھیک ہے، انہوں نے کہا کہ گفتگو سے امن و امان کی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے، گفتگو پر قدغن تو کسی انسان پر نہیں لگ سکتی۔
بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن اتحاد سے متعلق پارٹی رہنماؤں کی کوششوں کو سراہا ہے، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ارکانِ پارلیمنٹ ہیں جہاں انہوں نے اپنا نکتہ نظر پیش کرنا ہو گا وہ کر دیں گے، گفتگو کرنے پر پابندی صرف رفقاء کے حوالے سے لگی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 23 مارچ خوشی کا دن تھا، اس روز بھی گھروں پر چھاپے مارے گئے، 23 مارچ کو لاہور میں تو کیک تک نہیں کاٹنے دیا گیا، میں تقریب میں موجود تھا وہاں پولیس آئی، ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا، یہ صرف آئین کی پامالی نہیں بلکہ شرافت کی بھی پامالی ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ اس وقت مستفید ہو رہی ہیں، مستفید جماعتوں کو اپنے رویے پر نظرِثانی کرنا ہو گی پھر بات ہو گی جس کا امکان نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں شاہ محمود قریشی نہیں: سلمان اکرم راجا
فائل فوٹوتحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ یہ مفروضہ ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے، پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی نہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ابھی 8 سے 9 مقدمات زیرِ سماعت ہیں، وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ غلط بات ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کرنے جارہے ہیں، ان کا عہدہ قائم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم صبح دس بجے کے جیل آئے ہیں ابھی تک اندر جانے کی اجازت نہیں ملی، آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات ہیں فیملی اور وکلاء سماعت میں شامل ہوسکتے ہیں، آئین کا تقاضا ہے ٹرائل اوپن ہو، اندر ٹرائل ہو رہا ہے وکلا کو باہر بٹھایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، بند کمرا ٹرائل آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، یہ ٹرائل کالعدم قرار دے دینا چاہیے۔