غزہ میں مصری سرحد کے قریب اسرائیلی عسکری کارروائیاں جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مارچ 2025ء) غزہ پٹی کے طبی ذرائع کے مطابق پیر 24 مارچ کے روز غزہ پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 21 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی دفاعی افواج نے مصر سے متصل غزہ کے علاقے رفح میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے سے غزہ پٹی میں نئے اسرائیلی فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔
حماس کے زیر انتظام غزہ پٹی کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ منگل سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوبارہ آغاز کے بعد سے اب تک تقریباً 700 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں کم از کم 400 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ یہ حملے جنوری میں جنگ بندی کے بعد کئی ہفتوں کی نسبتاً خاموشی کے بعد شروع ہوئے تھے۔
غزہ پٹی میں متحرک فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ اس کے کئی سینیئر سیاسی اور سکیورٹی عہدیدار بھی ان حملوں میں مارے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے یہ کارروائیاں دوبارہ شروع کی ہیں۔اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ عام شہریوں کو نقصان سے بچانے کی حتی المقدور کوشش کر رہا ہے جب کہ اسرائیلی حکومت حماس کے زیر انتظام فعال غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد پر بھی سوال اٹھاتی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ان کا ملک غزہ پٹی میں عام شہریوں کے خلاف نہیں بلکہ صرف حماس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ''جب حماس عام لباس میں، عام گھروں سے اور عام شہریوں کی آڑ میں لڑتی ہے، تو وہ شہریوں کو خطرے میں ڈالتی ہے، اور اس کی بھاری قیمت عام افراد کو ادا کرنا پڑتی ہے۔
اسی لیے ہم غزہ کے شہریوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ جنگی علاقوں سے نکل جائیں۔‘‘حماس نے اس اسرائیلی الزام کی تردید کی ہے کہ وہ شہریوں یا ان کی املاک کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے۔
رفع میں اسرائیلی کارروائیوں میں تیزیرفح میں اسرائیلی کارروائیوں کے تناظر میں فلسطینی سول ایمرجنسی سروسز کے مطابق رفح میں اب بھی 50,000 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے تل السلطان کا محاصرہ کر لیا ہے تاکہ ''دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے اور علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔‘‘
اتوار کے روز فلسطینی حکام نے بتایا تھا کہ پچھلے تقریباً 18 ماہ کے دوران جاریاس تنازعے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50,000 سے تجاوز کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ سات اکتوبر دو ہزار تیئیس کو اسرائیل میں حماس کے ایک دہشت گردانہ حملے میں تقریباﹰ بارہ سو افراد ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ حماس کے جنگجو تقریبا ڈھائی سو اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ غزہ بھی لے گئے تھے۔
اس کے بعد اسرائیل نے غزہ میں وسیع تر زمینی اور فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا۔ جنگ بندی کی بحالی کے لیے نئی مصری تجویزمصر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ پٹی میں جنگ بندی کی بحالیکے لیے ایک نئی تجویز پیش کی ہے۔
اس مصری تجویز کے مطابق حماس ہر ہفتے پانچ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی، جب کہ اسرائیل پہلے ہفتے کے بعد جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد شروع کرے گا۔
قاہرہ کی یہ تجویز لیکن ابھی تک محض ایک تجویز ہی ہے اور اس پر تاحال کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا۔
ع ت/ ک م، م م (روئٹرز، اے ایف پی)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے غزہ پٹی میں ہے کہ اس حماس کے کے بعد کے لیے
پڑھیں:
ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے زمبابوے ایئر چیف کی ملاقات
سٹی 42: ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے زمبابوے ایئر چیف کی ملاقات ہوئی ، عسکری تعلقات پر اتفاق کیا گیا
ایئر فورس زمبابوے کے کمانڈر نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا ، پاکستان ایئر فورس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے زمبابوے ایئر چیف کی ملاقات ہوئی ، زمبابوے کی ایئر فورس کی تربیت میں معاونت کا اعادہ کیا گیا ، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات پر اتفاق کیا گیا ،
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
زمبابوے نے PAF اکیڈمی میں کیڈٹس کی تربیت کی خواہش ظاہر کی،زمبابوے کو 12 سپر مشاق طیاروں کی فراہمی پر بھی گفتگو کی گئی