وزیر اعظم دوبارہ سیکورٹی کونسل کی میٹنگ بلائیں؛ بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر ہاؤس لاہور میں جیالوں کے ساتھ افطاری کی،
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا خطاب
سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے گورنر ہاوس لاہور میں افطار ڈنر میں شرکت کی،بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ بہتر طریقے سے جارجہ امور کو چلایا،یہ وہ ویژن ہے بھٹو خاندان کا ہی ہے،عید کے بعد ہم تنظیم کو بھی مکمل کریں گے اور گھر گھر کے لیے نکلیں گے،پیپلزپارٹی کے ساتھ پنجاب میں ہمیشہ زیادتی ہوتی ہے،صدر آصف علی زرداری نے کل ثابت کر دیا کہ ملک کا سب سے بڑا اعزاز بھٹو شہید کو دیا،
سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا خطاب
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں چیئرمین پیپلزپارٹی کا مشکور ہوں جو میری دعوت پر لاہور تشریف لائے،میں تمام لیڈرشپ اور جیالے جیالیوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں،آج واضح ہو گیا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں زندہ ہے،آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے پنجاب پیپلزپارٹی کا ہے،انشا اللہ بلاول بھٹو زرداری کو ہم سب اپنے ووٹ سے وزیراعظم کی کرسی پر بٹھائیں گئے،میں نے کوشش کی ہے کہ پنجاب کے عوام کے لیے کھلے رکھے ہیں،میں یقین دلاتا ہوں کہ میرے ہوتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ورکرز کی طرف کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکے گا،میرا جینا مرنا پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے،ہم نے اس رمضان میں آٹھارہ افطار پارٹیاں کیں ہیں
Currency Exchange Rate Monday March 24, 2025
بلاول بھٹو زرداری کا خطاب
چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا شکر گزار ہوں۔،مجھے خوشی ہو رہی ہے گورنر ہاؤس سے جیئے بھٹو کے نعرے سننے میں آرہے ہیں۔ملکی سیاست میں پیپلز پارٹی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔دہشت گردی کا بلوچستان سے خطرہ نظر آرہا ہے۔،نفرت کی سیاست کو دور دورہ ہے۔،غربت اور بے روز گاری کا سامنا عوام کو ہے۔ہماری سیاست میں تقسیم پیدا ہوا ہے۔قومی ایشوز پر بھی اتفاق رائے مشکل ہو گیا ہے۔،ایک تنظیم بلوچستان میں دوسری کے پی کے میں دہشت گردی کر رہی ہے۔
اس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں اکٹھے ہونا پڑے گا۔نیشنل سیکورٹی کے اجلاس میں بعض سیاسی جماعتیں نہیں ائیں۔ان کے اپنے ذاتی ایشوز تھے وہ ملکی مسائل پر بھاری ہو گئے۔وزیر اعظم دوبارہ سیکورٹی کونسل کی میٹنگ بلائیں۔اور باقی سیاسی جماعتوں کو بھی بلایا جائے۔وزیر اعظم بتائیں پیپلز پارٹی ناراض پارٹیوں کو منانے کے لئے تیار ہے۔ہم ان دہشت گردوں اور بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کریں گے ۔قائد حزب اختلاف کو بھی کہا ہے کہ وہ ایک ایشو کی بجائے قومی سیاست کو ترجیح دیں۔قائد حزب اختلاف اپنی قیادت کے لئے ریلیف مانگنے کے بجائے قومی ایشو پر بھی توجہ دیں،موجودہ سیاسی صورتحال میں پیپلز پارٹی حکومت سے بھی بات کر سکتی ہے۔اپوزیشن بھی تنگ نظر کی سیاست چھوڑ کر قومی ایشو پر بات کرے۔ہو سکتا ہے قیدی نمبر فلاں کو چھوڑنا ان کے کارکن چاہتے ہیں۔لیکن ملک کے مسائل کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔گورنر ہاؤس کے پاس وسائل موجود نہ ہوں 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد۔گورنر کو کہا کہ عوام کے دلوں میں راج کرنا ہے۔گورنر ہاؤس کے دروازے عام شہریوں کے لئے کھول کے رکھنے ہیں۔اختیار ہو نہ ہو عوام کو پتہ ہو کہ گورنر ہاؤس کا دروازہ کھلا یے
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔پیر 24 مارچ, 2025
گورنر ہاوس میں افطار میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سئنیر رہنما اعتزاز احسن، سینئر رہنما قمر زمان کائرہ، جنرل صدر وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف، سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضی، سابق وزیر اعلی میاں منظور وٹو، لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوزر شاد، تنویر اشرف کائرہ، ندیم افضل چن، بیلم حسنین، ثمینہ پگاں والا، رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی، میاں مصباح الرحمن، عزیز الرحمن چن، چودھری اسلم گل، نوید چودھری، فیصل میر، چودھری محمد ریاض، امتیاز صفدر وڑائچ، عائشہ غوری، ڈاکٹر خیام، احمد جوادرانا، رانا جمیل منج، چودھری آصف ناگرہ، میاں ایوب، ابرار شاہ، عنائیت علی شاہ، بیرسٹر عامر حسن، ندیم ملک، فائزہ ملک، عائشہ چودھری، شاہدہ جبیں، نرگس فیض، صداقت شیروانی، منور انجم، اظہر حسن ڈار، ودود ڈار، عمر شریف بخاری، رانا اشعر نثار، شہباز دورانی، علامہ یوسف اعوان، سفیان گھرکی، احسن رضوی، ذیشان شامی، عثمان پیارا، عاقب سرور، نایاب جان، جہاں آراء وٹو، ڈاکٹر جاوید جان، میاں سعید ڈیرے والے، قیصر معراج، میاں عتیق سمیت پنجاب بھر سے آئے رہنماوں اور جیالوں نے شرکت کی۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر 24 مارچ, 2025
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسپین میں وزیرِاعظم سانچیز کے استعفے کے لیے ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ
میڈرڈ: اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا، جس میں ان سے استعفے اور فوری انتخابات کا مطالبہ کیا گیا۔
یہ احتجاج قدامت پسند اپوزیشن پارٹی "پاپولر پارٹی" (PP) کی کال پر کیا گیا، جس میں مظاہرین نے اسپین کے جھنڈے لہرائے اور "سانچیز استعفیٰ دو!" کے نعرے لگائے۔
احتجاج کا نعرہ تھا: "جمہوریت یا مافیا"۔ پاپولر پارٹی کے مطابق، ایک لاکھ سے زائد افراد نے مظاہرے میں شرکت کی، جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تعداد 45 سے 50 ہزار کے درمیان رہی۔
یہ مظاہرہ اس وقت سامنے آیا جب لیک ہونے والی ایک آڈیو میں سابقہ سوشلسٹ پارٹی رہنما لائرے ڈیز پر الزام لگا کہ وہ سانچیز کی بیوی، بھائی اور سابق وزیر جوز لوئس آبالوس کے خلاف تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔
لائرے ڈیز نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ محض کتاب کے لیے تحقیق کر رہی تھیں اور اب پارٹی سے استعفیٰ دے چکی ہیں۔
پاپولر پارٹی کے رہنما البیرتو نونیز فیخوو نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر "مافیا جیسے رویے" اپنانے کا الزام لگایا اور کہا: "اس حکومت نے سیاست، اداروں اور انصاف کی آزادی سب کو آلودہ کر دیا ہے۔"
وزیراعظم سانچیز پہلے بھی 2024 میں مستعفی ہونے پر غور کر چکے ہیں جب ان کی اہلیہ بیگوینا گومیز پر کاروباری مفادات کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرنے کا مقدمہ کھلا تھا۔
اس کے علاوہ، "کولڈو کیس" نامی اسکینڈل میں COVID دور کے طبی آلات کے معاہدوں میں کرپشن کے الزامات بھی حکومت کو جھٹکے دے چکے ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ تمام الزامات دائیں بازو کی ایک منظم مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد سوشلسٹ حکومت کو بدنام کرنا ہے۔
اگرچہ اگلے عام انتخابات 2027 میں متوقع ہیں، مگر حالیہ سروے بتاتے ہیں کہ پاپولر پارٹی کو معمولی سبقت حاصل ہو چکی ہے۔