فائل فوٹو۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بولان میں دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کردی گئی ہے، سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد کوئٹہ ٹرینوں کی آمد ورفت بحال ہوجائے گی۔ 

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے پولیس کی اپ گریڈیشن کےلیے پلان تیار کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ڈرے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہی 40 ہزار سے 45 ہزار دہشتگردوں کو لائے تھے۔ 

انھوں نے کہا کہ آج جو سیکیورٹی حالات ہیں اس کی وجہ ان دہشتگردوں کو واپس لانا بھی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کر کے دہشتگردوں کے موقف کو تقویت دی گئی۔

ترپ کا پتہ آپ نے جیل میں ڈالا ہوا ہے، علی محمد خان

اسی پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کچھ چیزوں پر ہمیں بانی پی ٹی آئی کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے، آپریشنز میں ہمارے نوجوان قربانیاں دے رہے ہیں ہمارے دل زخمی ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ترپ کا پتہ آپ نے جیل میں ڈالا ہوا ہے، اجلاس میں جاتے تو وہاں بانی پی ٹی آئی کا کیس مضبوطی سے لڑتے۔ 

علی محمد خان نے کہا کہ کیا پرول پر بانی پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہیں لایا جاسکتا تھا؟ جو آئین پاکستان کو مانتے ہیں ان سب کو اجلاس میں لانے کی ضرورت تھی۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو اجلاس سے باہر رکھ کر نقصان کیا، اداروں اور عوام میں اتنا فاصلہ کبھی نہیں دیکھا، یہ ملک کا نقصان ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھنے سے نقصان ملک کا ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی اجلاس میں نے کہا کہ

پڑھیں:

ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ

سٹی42:ریلوے ہیڈکوارٹر نے کارروائی کرتے ہوئے  بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 4,931 مسافر پکڑے لیے۔

ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے 2ہفتوں کے دوران مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 4,931 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے اور ٹکٹ و جرمانے کی مد میں ایک لاکھ 53 ہزار 120 روپے ریکور کیے گئے۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

مزید براں، ٹکٹوں کی مد میں 70 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ مسافروں پر 12 لاکھ 9 ہزار 35 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

متعلقہ مضامین