نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی رائے دی ہے‘ خرم دستگیر
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر خرم دستگیر نے کہا ہیکہ نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی رائے دی ہے۔
(جاری ہے)
ایک بیان میں سینئر لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے میں معاملہ ناراض بلوچوں کا نہیں بلکہ دہشتگردی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عسکری اپروچ ناگزیر ہے، اگر مذاکرات کرنے ہیں تو اس سلسلے میں نواز شریف کی شخصیت اہم ہے اور اس معاملے پر مشاورت جاری ہے۔خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی رائے دی ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مذاکرات کرنے خرم دستگیر نواز شریف
پڑھیں:
قائد پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ 8روز قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے،سوئٹزر لینڈ قیام کے بعد ن لیگ کے قائد لندن آئیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔