کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)میئر کراچی مرتضی نے کہا کہ افطاری اور سحری کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ ان کے حل کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کو کام کے ذریعے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیپلز پارٹی بلا تفریق عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور رمضان کے بابرکت مہینے میں اللہ پاک سے دعا کی کہ حاسدین کے شر سے سب کو بچائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گورنر سندھ کو اپنا دوست اور شہر کا محسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب کے کہنے پر انہوں نے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کامران بھائی سے درخواست ہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق 100 ارب روپے سندھ حکومت کو دلوائیں، جس کی وہ آٹھ دن سے درخواست کر رہے ہیں۔مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ اگر وفاقی حکومت 100 ارب روپے منتقل کرے تو میں حساب دوں گا اور ان کے وعدے کو عملی شکل دینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بات کرنا آسان ہوتا ہے، لیکن کام کرنا مشکل ہے، کراچی شہر کی ترقی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہر والوں کو ناردرن بائی پاس کی ضرورت ہے تاکہ ٹریفک کی مشکلات کو حل کیا جا سکے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے

پڑھیں:

اعظم سواتی کے اعتراف کے بعد پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد ممکن نہیں رہا، کامران مرتضیٰ

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی - ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی سے اتحاد پر معذرت کرلی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے اتحاد پر معذرت کرلی ہے، لیکن ہم پارلیمنٹ کے اندر صرف ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان طے پایا تھا ایک دوسرے سے بتائے بغیر اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی۔

کامران مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے اہم رہنما اعظم سواتی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد اتحاد ممکن نہ رہا۔

متعلقہ مضامین

  • تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے: عاصم افتخار احمد
  • قانون سازی اسمبلیوں کا اختیار، کمیٹیوں میں عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں، محمد احمد خان
  • پیپلز پارٹی 17 سال سے حکومت کر رہی ہے، کراچی کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے:شاہد خاقان عباسی
  • پیپلز پارٹی 17 سال سے حکومت کر رہی ہے، کراچی کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی
  • پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں مگر پارلیمنٹ میں تعاون کرینگے: کامران مرتضیٰ
  • اعظم سواتی کے اعتراف کے بعد پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد ممکن نہیں رہا، کامران مرتضیٰ
  • سکھر دھرنا: کراچی چیمبر آف کامرس کا حکومت سے مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ
  • سکھر دھرنا، کراچی چیمبر کا حکومت سے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ
  • صنعتوں کو گراؤنڈ رینٹ ادائیگی کے نوٹس کیخلاف میئر کراچی عدالت طلب
  • ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ کے صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پرریمارکس