امریکہ کی عسکری موجودگی عراق کیلئے خطرہ ہے، عراقی تجزیہ کار
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں جمعہ العطوانی کا کہنا تھا کہ امریکی-مغربی-عربی حمایت کے تحت شام کی تقسیم نسل اور فرقے کی بنیاد پر ہو گی۔ تقسیم کے اسی نمونے کو دُہراتے ہوئے عراق کے 3 حصے کئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب تجزیہ کار "جمعہ العطوانی" نے مشرق وسطیٰ کے خلاف صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے خطرناک عزائم کے تناظر میں عراق میں امریکہ کی عسکری موجودگی کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نتین یاہو اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا پیش کردہ منصوبہ خطے کے ممالک کی تقسیم پر مبنی ہے۔ یہ منصوبہ غزہ اور جنوبی لبنان کی تباہی سے شروع ہوا جو اب شام تک پھیل چکا ہے اور اس کا اگلا ہدف عراق ہے۔ جمعہ العطوانی نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی-مغربی-عربی حمایت کے تحت شام کی تقسیم نسل اور فرقے کی بنیاد پر ہو گی۔ تقسیم کے اسی نمونے کو دُہراتے ہوئے عراق کے 3 حصے کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے مشرق وسطی کی تشکیل کے منصوبے کے ہوتے ہوئے عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اس ملک کے وجود کے لیے ایک خطرہ ہے۔
جمعہ العطوانی نے کہا کہ عراقی حکومت ستمبر کے اوائل میں امریکی فوجیوں کی ملک سے موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ عراقی اس منصوبے کے عملی ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے 3 جنوری 2020ء کو امریکی فوجیوں کے ہاتھوں شہیدان قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المهندس کے قتل کے بعد ایک خصوصی اجلاس بلایا، جس میں اکثریتی ووٹ کے ساتھ امریکی فوجیوں کی عراق سے انخلاء کی قرارداد منظور کی۔ عراقی حکومت نے اس قرارداد کے تناظر میں امریکیوں کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا تا کہ انہیں اس ملک سے نکالا جا سکے، لیکن واشنگٹن مختلف بہانوں سے عراق میں اپنی فوجی موجودگی جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جمعہ العطوانی امریکی فوجیوں
پڑھیں:
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
سٹی 42 : پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر جرمن سفارتخانے کی جانب سے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کردیا گیا ہے،جرمن سفارت خانے کی طرف سے خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں امدادی سامان کی تقسیم کردی گئی۔
جرمن سفیراعلانا لیپل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب نے پاکستان میں لاکھوں افراد کو فوری ضرورت کی حالت میں چھوڑ دیا،مشکل گھڑی میں جرمنی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بونیر میں جرمن سفارتخانہ اور ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کرتے ہوئے 300 متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کا خوراک اور حفظان صحت کے پیکج بھی فراہم کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا