اسلام آباد:

وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی۔

پاکستان کے پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیرتوانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ای وی پاکستان کا مستقبل ہے، حکومت گرین انرجی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کر دیا ہے، بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی، پرائیویٹ سیکٹر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں مستقبل مزید گرین اور صاف توانائی کا ہو گا۔

وزیر توانائی نے جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم بجلی کی قیمت میں کمی کا وعدہ پورا کریں گے، ہم ماضی کی حکومتوں کی طرح نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اخباروں میں غلط آرٹیکل چھپ رہے ہیں، کل کی رپورٹ بھی کسی حقیقت پر مبنی نہیں ہے، استدعا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیادہ دھیان نہ دیں۔

اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں باتیں صحیح ہوں گی، وزیراعظم  بہت جلد خوش خبری دیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ بجلی کی

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی الپ ارسلان نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے—

پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی الپ ارسلان نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاک ترکیہ تعاون کو توانائی کے شعبے میں مزید وسعت دینے پر گفتگو ہوئی جبکہ پاک ترکیہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت بھی کی گئی۔

وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ترک وزراء کی ملاقات، تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے...

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی فورمز پر پاکستان کے لیے ترکیہ کی مستقل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔

ترکیہ کے وزیر الپ ارسلان نے توانائی کےشعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ترک وزیر نے علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ترک وزیر توانائی کی میٹنگ؛ ترک پیٹرولیم کمپنی کا دفتر پاکستان میں کھولا جائے گا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی کی ملاقات
  • بیرون ملک باتیں کرنے والوں کو جلد واپس لائیں گے، محسن نقوی
  • دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • سرکاری گاڑیوں پر پارٹی جھنڈے لہرا کر اسلام آباد پر حملہ غیرآئینی ہے، اعظم نذیر
  • سجاول میں پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس منایاگیا، مرکزی تقریب انڈس ہال میں منعقد ہوئی
  • حکومت کا پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان
  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
  • اسلام آباد، 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب، محسن نقوی کا اظہار اطمینان