کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو صحافی فرحان ملک کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے عدالت میں پیش کیا اور ان کی طرف سے عبدالمعیز جعفری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اس موقع پر اینکرز اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وکیل صفائی نے کہا کہ ہم نے فرحان ملک کی کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی، فرحان ملک صحافی ہیں جبکہ تفتیشی افسر نے کہا کہ اینٹی اسٹیٹ ویڈیوز پوسٹ ہوئی ہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ویڈیوز دیکھائی جائیں۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ یوٹیوب چینل ہے رفتار کے نام سے اس پر موجود ہیں اور بھی میٹریل ہمارے پاس ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ایسی کون سی ویڈیوز ہیں اور اس کیس میں مدعی کون ہے، وکیل صفائی نے مؤقف دیا کہ ان کے دفتر کے لوگ اس کیس میں مدعی ہیں، سارا میٹریل آن لائن موجود ہے۔

عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کو مارا تو نہیں ہے، ہراساں تو نہیں کیا جارہا ہے، جس پر فرحان ملک نے بتایا کہ ہمارے اسٹاف کو تنگ کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ریمانڈ میں کسی دوسرے شخص کا نام ہے، عدالت نے تفتیشی افسر کو تنبیہہ کی کسی کو تنگ کیا تو آپ کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے فرحان ملک کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کردیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: استفسار کیا کہ فرحان ملک کو تفتیشی افسر عدالت نے

پڑھیں:

فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی

(شاہین عتیق) فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کیس  کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے فلک جاوید اور صنم جاوید کے کیس کی سماعت  کی،عدالت میں اس بار بھی صنم جاوید کو جیل سے لاکر پیش نہیں کیا گیا جبکہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں نیشنل کرائم ایجنسی ایف آئی اے نے درخواست دی کہ دونوں کے کیس کی سماعت جیل میں کی جاے،عدالت نے درخواست کو خارج کر تے ہوے قرار دیا کہ یہ کام ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ہے ان سے رابطہ کریں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

عدالت میں ایف آئی اے نے صنم جاوید اور فلک جاوید کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔

  
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
  • فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے پاک افواج کے افسر عامر رضا کون ہیں؟
  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت