علی امین گنڈا پور نے سرکاری جامعات کے چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے لیے مربوط پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اعلیٰ تعلیم کے 10 سالہ منصوبے کے لیے 21 دن میں ابتدائی مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلہ کے متن میں بتایا گیا ہے کہ مسودے میں جامعات میں خود کفالت، تحقیقی معیار اور طلبہ کے روزگار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری جامعات کے چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو خط لکھ کر آگاہ کردیا، مراسلہ میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ نے اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے لیے مربوط پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اعلیٰ تعلیم کے 10 سالہ منصوبے کے لیے 21 دن میں ابتدائی مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلہ کے متن میں بتایا گیا ہے کہ مسودے میں جامعات میں خود کفالت، تحقیقی معیار اور طلبہ کے روزگار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے، نئی پالیسی میں مالی استحکام، تحقیق، طلبہ کی مہارت اور گورننس کے فروغ پر زور دیا جائے گا۔
اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے، تمام متعلقہ کمیٹیوں کی رپورٹس کو یکجا کر کے ایک جامع پالیسی بنائی جائے گی۔ متن میں یہ بھی کہا گیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پلان میں قانونی، انتظامی اور مالی اصلاحات کی سفارشات شامل کرنے کی ہدایت کی ہے، اعلیٰ تعلیم کی 10 سالہ حکمت عملی کو کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈز کیس: اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے پالیسی طلب کر لی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے حکم جاری کیا۔حکم نامے کے مطابق اپیلیوں پر جلد سماعت کی درخواست دائر ہوئی، کیس فکس کرنے کی پالیسی سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل رپورٹ جمع کرائے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواست دائر کر رکھی ہے تاہم اب تک اپیلیں سماعت کے لئے مقرر نہیں کی گئیں۔
اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
مزید :