فرحان ملک گرفتار: ریاست مخالف مواد نشر کرنے کا الزام، صحافتی برادری میں تشویش
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینئر صحافی اور یوٹیوب چینل ‘رفتار’ کے بانی، فرحان ملک، کو مبینہ طور پر ریاست مخالف مواد نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کےمطابق ایف آئی اے کے ترجمان نےکہا کہ فرحان ملک اپنے یوٹیوب چینل پر ایسی ویڈیوز پوسٹ کرتے تھے جو ریاست مخالف جعلی خبروں اور عوامی اشتعال انگیزی پر مبنی تھیں۔
گرفتاری کے بعد فرحان ملک کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
فرحان ملک کے وکیل، عبدالمعیز جعفری کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاری بظاہر پیکا ایکٹ کی نئی دفعات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، فرحان ملک کو ایف آئی اے نے پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا اور کئی گھنٹوں کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران فرحان ملک کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے مؤکل کے خلاف پہلے سے انکوائریز جاری تھیں اور سندھ ہائی کورٹ نے کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے برعکس ایف آئی اے نے کارروائی کی ہے۔
خیال رہےکہ صحافتی تنظیموں نے فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے اس کارروائی کو ایف آئی اے کی بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اختلاف رائے کو دبانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے اور صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ایف آئی اے فرحان ملک
پڑھیں:
جاپان: ائر پورٹ کا سیکورٹی افسر چوری کے الزام میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے ہنیڈا ائرپورٹ پر ایک سیکورٹی اہلکار چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو میں پولیس نے مبینہ طور ہنیڈا ایئر پورٹ پر سیکیورٹی انسپیکٹر کو ایک مسافر کے سامان سے کیش چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ 21 سالہ ملزم ریو ماتسوموتو نے خود پر لگے الزامات کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ تجربہ کرنا چاہتا تھا کہ چوری کر کے وہ کیا محسوس کرتا ہے۔