صحافی وحید مراد کو ان کے اہلخانہ کے مطابق، منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں واقع ان کے گھر سے کالے کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش افراد نے ’اغوا‘ کرلیا ہے۔

وحید مراد کی اہلیہ شنزا نواز نے کینیڈا سے ’انڈپینڈنٹ اردو‘ سے گفتگو میں بتایا کہ رات 2 بجے کے قریب گھر کے دروازے پر دستک ہوئی۔ متعدد نقاب پوش افراد آئے، دروازہ کھٹکھٹایا اور میرے شوہر کو کہنے لگے کہ آپ افغان ہیں، دروازہ کھولیں۔ اس دوران شور سے میری والدہ اٹھ گئیں۔

شنزا کے مطابق ان کی والدہ علاج کے لیے پاکستان آئی ہوئی ہیں اور ان کے گھر پر مقیم ہیں جبکہ وہ اپنے خاندان کے پاس کینیڈا میں ہیں۔ ان کی والدہ نے بتایا کہ نقاب پوش افراد نے کہا کہ دروازہ کھولیں، ورنہ دروازہ توڑ کر اندر آ جائیں گے۔ وحید مراد نے دروازے کے نیچے سے ہی شناختی کارڈ سرکا دیا اور کہا کہ وہ افغان نہیں ہیں۔

@awaheedmurad
کو بہت کہا تھا کہ کینیڈا ا جاؤ لیکن نہیں مانے۔ میں نے کہا ویزہ ہی لگوا لو کہتے جب آنا ہی نہیں ہے تو کیوں پیسے ضائع کروں۔ کچھ دن پہلے کہتے ‘ان لوگوں’ نے پاکستان میں رہنا بہت مشکل کر دیا ہے۔ میں مذاق میں کہا آپ کا پاکستان رہنے والا کیڑا مرا یا نہیں۔

— shinza nawaz (@shinza_nawaz) March 26, 2025

مزید پڑھیں: صحافی اسد طور نے دورانِ قید اپنا وقت کیسے گزارا؟

والدہ کے مطابق کالے کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش افراد نے دروازہ توڑا اور وحید کو گھسیٹتے ہوئے باہر لے گئے۔ یہ لوگ پولیس کی گاڑی اور 2 ویگو ڈالوں میں آئے تھے۔ ان سے اور وحید سے بھی موبائل فون چھین لیا گیا، جس کے بعد انہیں باہر گاڑی میں بٹھایا اور لے کر چلے گئے جبکہ ان میں سے کچھ افراد واپس گھر آئے اور اپنی ضرورت کی چیزیں اٹھا کر لے گئے۔

Just in :

ابھی ابھی وحید مراد کی والدہ (ساس) سے انکے گھر میں ملاقات ہوئی ، انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو کالی وردیوں میں ملوث افراد نے اٹھایا ۔ کالی وردی میں ملبوس ایک اہلکار نے انکا بازو بھی مروڑا اور ان سے انکا فون بھی لے گیا ۔ pic.

twitter.com/uJTbRI6YSy

— Azaz Syed (@AzazSyed) March 26, 2025

شنزہ نواز نے کہا کہ پولیس کچھ نہیں بتا رہی کہ کس نے ان کے شوہر کو اٹھایا ہے۔ انہیں پتا چلنا چاہیے کہ ان کا شوہر کس کے پاس ہے اور اسے کس قانون کے تحت کون اٹھا کرلے گیا ہے؟

Just in :

ابھی ابھی وحید مراد کی والدہ (ساس) سے انکے گھر میں ملاقات ہوئی ، انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو کالی وردیوں میں ملوث افراد نے اٹھایا ۔ کالی وردی میں ملبوس ایک اہلکار نے انکا بازو بھی مروڑا اور ان سے انکا فون بھی لے گیا ۔ pic.twitter.com/uJTbRI6YSy

— Azaz Syed (@AzazSyed) March 26, 2025

مزید پڑھیں: ’پہلی بار عدالت آئی‘، اسد طور کی والدہ نے بیٹے کی گرفتاری پر کیا کہا؟

واضح رہے کہ وحید مراد اس سے قبل ’نیوز ون‘ اور روزنامہ ’اوصاف‘ کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک تھے۔ وہ ’پاکستان 24‘ کے نام سے اپنی ایک نیوز ویب سائٹ بھی چلاتے ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں۔

’انڈپینڈنٹ اردو‘ نے اسلام آباد پولیس کے ترجمان شریف اللہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ’یہ واقعہ ان کے نوٹس میں نہیں۔ چیک کرکے بتا سکتا ہوں، لیکن بعد ازاں انہوں نے دوسرے ترجمان کا رابطہ نمبر فراہم کردیا۔ تاہم دوسرے ترجمان تقی جواد سے بھی تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔

ادھر سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے ایکس پوسٹ پر بتایا کہ ایک دن پہلے صحافی احمد نورانی کے دو بھائیوں کے اغوا پر حبسِ بیجا کی پٹیشن سماعت کے لیے مقرر کروانے ہائیکورٹ سیکریٹری ٹو چیف جسٹس کے پاس آئے تھے اور آج ایک اور صحافی وحید مراد کے اغوا پر آج ہی کی تاریخ میں درخواست مقرر کروانے اُسی جگہ موجود ہیں۔

ایک دن پہلے صحافی احمد نورانی کے دو بھائیوں کے اغوا پر حبسِ بیجا کی پٹیشن سماعت کے لیئے مقرر کروانے ہائی کورٹ سیکریٹری ٹو چیف جسٹس کے پاس آئے تھے اور آج ایک اور سینئیر صحافی وحید مراد کے اغوا پر آج ہی کی تاریخ میں درخواست مقرر کروانے اُسی جگہ موجود، آج کی درخواست پر عجیب اعتراض… pic.twitter.com/K2e84wADKJ

— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) March 26, 2025

انہوں نے لکھا کہ آج کی درخواست پر عجیب اعتراض کیا گیا ہے، رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ حبس بیجا کی درخواستوں کے لیے ماتحت عدلیہ کے پاس بھی جایا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسد طور اغوا انڈپینڈنٹ اردو شنزا نواز صحافی وحید مراد مطیع اللہ جان نقاب پوش ویگو ڈالے

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اغوا انڈپینڈنٹ اردو شنزا نواز صحافی وحید مراد مطیع اللہ جان نقاب پوش ویگو ڈالے صحافی وحید مراد نقاب پوش افراد مقرر کروانے کے اغوا پر بتایا کہ کی والدہ انہوں نے افراد نے کہا کہ نے کہا کے گھر کے پاس کے لیے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی ہمیشہ حکومت اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں، اور کل بھارت کو بھرپور جواب دیا گیا۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگائے جو افسوسناک اور ناقابل قبول ہیں۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ حکومت اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور ملکی سلامتی پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی منظوری کے بغیر کوئی نہر نہیں بن سکتی، اور جب تک ایکنک سے منظوری نہ ہو، نہریں تعمیر نہیں ہو سکتیں۔ ہم نے بارہا نشاندہی کی ہے کہ نہری منصوبے کی منظوری نہیں لی گئی، اور ارسا کا سرٹیفکیٹ بھی درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ باہمی رضامندی کے بغیر کوئی کنال نہیں بنے گا، اور یہ منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں منسوخ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ سی سی آئی کا اجلاس فوری بلایا جائے، اور اب اجلاس کے لیے تمام ممبران کو نوٹس بھی جاری کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلگام حملہ: بھارتی الزامات اور اقدامات کے خلاف سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور

انہوں نے کہا کہ سی سی آئی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مؤقف ایک ہی ہوگا کہ صوبوں کی مرضی کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جا سکتی۔ اجلاس میں ممکنہ طور پر 7 ممبران نئی نہر کے حق میں بولیں گے، لیکن پیپلز پارٹی صوبائی خودمختاری پر کسی سمجھوتے کے لیے تیار نہیں۔

مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کے خلاف کسی سازش سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ جماعتیں حکومت گرانا چاہتی تھیں، لیکن اگر ہم ایسا کرتے تو نگران سیٹ اپ آجاتا، جو ملک کے لیے بہتر نہ ہوتا۔ ہم سوتے میں بھی سندھ کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں ہونے دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے جلسے میں واضح کیا تھا کہ وہ وزیراعظم کے ساتھ نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری کی مشاورت کو پریشان کن قرار دینے والوں کو جواب دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کے پاس کوئی منصوبہ منظور کرنے کا اختیار نہیں، اور سوشل میڈیا پر چلنے والی باتیں بے بنیاد ہیں کیونکہ ٹوئٹر وہ خود نہیں چلاتے بلکہ ان کا ملازم چلاتا ہے۔

انہوں نے سندھ میں احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی کہ لوگوں کو تکلیف میں نہ ڈالیں اور ملکی مفاد میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ جب تک ملک میں جمہوریت ہے، عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے رہیں گے، کیونکہ یہ جماعت نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے حقوق کی ضامن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آصف زرداری بھارت پہلگام زرداری سندھ کینال سید مراد علی شاہ کراچی وزیراعلیٰ سندھ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی عوام بھارت کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں: مراد علی شاہ
  • پیپلز پارٹی ہمیشہ حکومت اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے، مراد علی شاہ
  • ںہروں کا مسئلہ حل، دھرنے ختم کیے جائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
  • سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ 
  • پہلگام حملہ پروپیگنڈا،ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
  • پہلگام حملہ پروپیگنڈا: ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
  • سکیش چندرشیکھر کا جیکولین فرننڈس کے نام جیل سے جذباتی پیغام، اداکارہ کیلئے جزیرہ خرید لیا
  • فلسطینی صحافی نے امداد جمع کرنیوالی پاکستانی تنظیموں کو بے نقاب کر دیا
  • نہروں کے مسئلے پر بات ہمارے ہاتھ سے نکلی تو ہر قسم کی کال دیں گے ،وزیراعلیٰ سندھ
  • پولش خاتون کی بیٹی حوالگی کی درخواست؛ والد کو بیٹی کی ہر ہفتے والدہ سے بات کرانے کا حکم