جعفر ایکسپریس میں 380 مسافر سوار تھے، 26 شہید ہوئے، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحریری بریفنگ پیش کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے کی ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔
سرکاری دستاویز کے مطابق جعفر ایکسپریس 11 مارچ کو کوئٹہ سے دن 9 بجے 380 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تھی، پانیر اور مشکاف اسٹیشن کے درمیان دن ایک بجے آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے ٹرین کو روکا گیا۔
دہشت گردوں نے ٹرین پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنایا، دہشت گردوں نے ابتدائی طور پر مقامی مرد، عورتوں اور بچوں سمیت 86 مسافروں کو رہا کیا،12 مارچ کو مزید 78 یرغمالیوں کو دہشت گردوں نے رہا کردیا۔
سرکاری دستاویز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف 12 مارچ کی شام کو آپریشن شروع کیا جس میں 190مسافروں کو بازیاب جبکہ 33 دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا، دوران آپریشن 5 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
سرکاری دستاویز کے مطابق ٹرین میں مجموعی طور پر 380 مسافر سوار تھے، 354 مسافروں کو ٹرین سے بحفاظت نکالا گیا جبکہ 26 مسافر شہید ہوئے جبکہ ریلوے پولیس کا کانسٹیبل اور ریلوے کا ایک ملازم بھی شہید ہوا۔
سرکاری دستاویز کے مطابق سیکورٹی کلیئرنس کے 12 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک کی مرمت کر دی گئی تھی۔
آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے کمیٹی کے سامنے سیکورٹی کے بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانے اور پاکستان ریلوے پولیس کی استعداد کار میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرکاری دستاویز کے مطابق جعفر ایکسپریس مسافروں کو
پڑھیں:
لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین شیڈول میں بڑی تبدیلی
سٹی42: پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب کے باعث لاہور ریلوے اسٹیشن کا پلیٹ فارم نمبر 2 آج کے دن مسافروں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ پلیٹ فارم کی بندش کے باعث متعدد ٹرینوں کے لیے متبادل اسٹاپس کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو کم سے کم پریشانی ہو۔
ریلوے حکام کے مطابق آج کے دن لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین اب شاہدرہ ریلوے اسٹیشن پر رکے گی، لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس اب لاہور کینٹ اسٹیشن پر اسٹاپ دے دیا گیا، لاہور سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس اسٹاپ شاہدرہ اسٹیشن پر ہوگا،کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ایکسپریس: اسٹاپ لاہور کینٹ اسٹیشن پر دیا گیا۔
اس کے علاوہ کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس اب شاہدرہ اسٹیشن پر رکے گی،کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس اسٹاپ کینٹ اسٹیشن پر منتقل،راولپنڈی سے لاہور اور کراچی جانے والی تیزگام اسٹاپس شاہدرہ اور کوٹ لکھپت اسٹیشنوں پر اور کراچی سے لاہور اور راولپنڈی جانے والی تیزگام: کوٹ لکھپت اسٹیشن پر اسٹاپ دیا گیا ہے
ریلوے ترجمان کے مطابق یہ متبادل انتظامات صرف آج کے دن کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ افتتاحی تقریب کے موقع پر ریلوے اسٹیشن پر رش کو کنٹرول کیا جا سکے۔
جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان