وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جدید سہولیات سے آراستہ پاک بزنس ٹرین کا لاہور اسٹیشن پر افتتاح کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، اور ریلوے حکام بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پاکستان ریلوے میں "مثبت تبدیلی" پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج مدتوں بعد مجھے لاہور ریلوے اسٹیشن آ کر بہت مسرت ہوئی اور یہاں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی۔

وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ پاک بزنس ٹرین میں صرف اشرافیہ کے لیے نہیں بلکہ عام آدمی کے لیے بھی یورپی ریلوے کی طرز پر شاندار سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

شہباز شریف نے نئے ڈیجیٹائز ٹکٹنگ سسٹم کے تعارف، مسافر لاؤنجز، استقبالیہ ڈیسک اور ٹرین میں مسافروں کے لیے یورپ کی طرز پر شاندار انتظامات کو سراہا۔

وزیر اعظم نے ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے اور اسے دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنے پر وزیر ریلوے حنیف عباسی کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ "حنیف عباسی نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور میرا مان بڑھایا، ریلوے کی بہتری کے حوالے سے آج میرا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔"

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ابھی پہلا قدم ہے اور ابھی بہت سی منزلیں باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے خواجہ سعد رفیق کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ پی ڈی ایم دور میں انہوں نے بھی ریلوے کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی۔

قبل ازیں، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مسافر لاؤنج، استقبالیہ سمیت لاہور ریلوے اسٹیشن کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور انتظامات کو سراہا۔ بعد ازاں انہوں نے پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کیا اور ٹرین کوچز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی اور بتایا کہ پاک بزنس ٹرین لاہور سے کراچی کے درمیان چلے گی اور لاہور سے کراچی کا سفر تقریباً 18.

5 گھنٹے میں مکمل کرے گی۔

---

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے انہوں نے پاک بزنس ٹرین کا کہا کہ

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان

وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رواں ماہ 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران صدرٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سےہوگی، ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پربات ہوگی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اورپاک بھارت صورتحال زیربحث آئیں گے۔پاکستا نی سفارتخانے نے ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سے کراچی جانے والی دو ایکسپریس ٹرینیں سیلابی صورتحال کے باعث منسوخ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی طیاروں نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی
  • وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہدکی دعوت پرسعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ٹی وی کے انگریزی چینل ’پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل‘ کا افتتاح کردیا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیدیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی قطر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات