تائیوان کی علیحدگی کے مجرم عناصر کا احتساب کیا جائےگا، چینی ریاستی کونسل
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
تائیوان کی علیحدگی کے مجرم عناصر کا احتساب کیا جائےگا، چینی ریاستی کونسل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے تائیوان امور کی ویب سائٹ پر “تائیوان کی علیحدگی” کے غنڈوں اور تائیوان کے ہم وطنوں پر ظلم و ستم کرنے میں ملوث افراد کی گھناؤنی کارروائیوں کی اطلاع دینے کے لئے ایک خصوصی کالم شامل کیا گیا۔
چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بین حوا نے ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ تائیوان کی ڈی پی پی انتظامیہ نے حال ہی میں جزیرہ تائیوان پر اختلاف رائے اور اظہار رائے کی آزادی کو دبایا اور تائیوان میں سیاسی مخالفین اور سیاسی جماعتوں، تنظیموں اور شخصیات کے ساتھ ظلم و ستم کیا، جو آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف تعلقات کی پرامن ترقی کی حمایت کرتے ہیں۔
ریاستی کونسل کےدفتر برائے تائیوان امور کی ویب سائٹ نے متعلقہ رپورٹوں پر ایک خصوصی کالم شروع کیا ہے تاکہ مذکورہ بالا مذموم حرکتوں اور پہلےدرجے کے مجرموں کا احتساب کیا جاسکے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ریاستی کونسل تائیوان کی
پڑھیں:
پشاور:3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت اور 3 بار عمر قید کی سزا
چائلڈ پروٹیکشن کورٹ پشاور نے 3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت اور 3 بار عمر قید کی سزا سنادی۔
تین بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیسز میں نامزد ملزم کی مقدمے کی سماعت چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں ہوئی، عدالت نے ملزم سہیل کو جرم ثابت ہونے تین بار سزائے موت سنادی۔
عدالت نے ملزم کو تین بار عمر قید کی سزاء بھی سنا دی، عدالت ملزم کو مجموعی طور پر 27 لاکھ روپے جرمانہ بھی کردیا۔
پبلک پراسیکوٹر عارف بلال نے کہا کہ ملزم سہیل عرف ملنگے نے پشاور کے مختلف تین جگہوں پر بچوں کے ساتھ ریپ کیا تھا، ملزم نے ریپ کے بعد تینوں بچوں کو قتل بھی کیا تھا، واقعات 17 جولائی 2022 کو پیش آئے تھے ، پی پی
ملزم کے خلاف تھانہ شرقی ، تھانہ غربی اور تھانہ گلبرگ میں مقدمات درج کیے گئے تھے، ملزم نے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم بھی کیا تھا، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، سزا کا مستحق ہے۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو تین بار سزائے موت اور تین بار عمر قید کی سزاء سنادی۔