ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو صوبے بھر میں ہڑتال کریں گے ؛ پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
بسام سلطان : عیدمیں چندروزباقی، پردیسیوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے ،حکومت نے عید سے قبل ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا
لاری اڈاجنرل بس سٹاپ پرپردیسیوں کارش ہے ، عیدسےقبل ٹول کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیامآل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن نےٹول میں اضافےکومستردکردیا
ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سےٹول میں25سے50فیصداضافہ کیاگیا،اگرٹول کےاضافےکوواپس نہ لیاتوہڑتال کرینگے،صوبہ بھرمیں سروس بندکرکےاحتجاج کیاجائےگا،لاہور سے چکوال کا کرایہ 1690 ، لاہور سے ٹوبہ کا کرایہ 1060 روپےلیاجارہاہے،لاہور سے ظفروال ، نارووال کا کرایہ 690 روپےلیاجارہاہے،سیالکوٹ 740 ، جھنگ 1250 ،گجرات کا کرایہ 590 روپے لیا جارہاہے،فیصل آبادکا700،ملتان2000،راجن پور3000اورپنڈی کاکرایہ1600لیاجارہاہے
اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کا کرایہ
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔لاہور پریس کلب میں شوکت بسرا ، شایان بشیر اور عمر ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔