عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستِ منظور کر لی۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری پر جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔
(جاری ہے)
عمر ایوب پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے کر اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے عمر ایوب کی عدم حاضری پر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی تھی۔واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صدر حسن ابدال میں 2 مقدمات درج ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ضمانت قبل از گرفتاری عمر ایوب کی
پڑھیں:
کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
پشاور:اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج امجد ضیاء نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ پر اسکینڈل میں 34 ارب روپے غبن کرنے کا الزام ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے گھر سے چھاپے کے دوران 14 ارب روپے، سونے، قیمتی گاڑیوں اور دیگر اثاثوں کی ریکوری ہوئی۔
عدالت نے دونوں میاں بیوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔