حکومت کابچوں کی پیدائشی رجسٹریشن سے متعلق اہم فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
سندھ حکومت نے بچوں کی پیدائش کی 100فیصد رجسٹریشن کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی زیرصدارت بچوں کی پیدائشی رجسٹریشن سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بچوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔حکومت نے بچوں کی پیدائش کی 100فیصد رجسٹریشن کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔رجسٹریشن کو لازمی بنانے کے لیے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔
چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت، تعلیم اور دیگر حقوق کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن بنیادی قدم ہے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں پیدائش کی رجسٹریشن کو مفت کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی ٹیکوں، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں رجسٹریشن معاون ہو گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رجسٹریشن کو بچوں کی
پڑھیں:
کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ گورنر ہائوس سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی کے درمیان اختیارات اور رسائی کے تنازع نے بالآخر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔
موجودہ گورنر کامران ٹیسوری نے سندھ ہائی کورٹ کا وہ فیصلہ چیلنج کر دیا ہے جس میں عدالت نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہائوس کی مکمل رسائی دینے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے مطابق، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ اس مقدمے کی پیر 3 نومبر کو سماعت کرے گا۔
سندھ ہائی کورٹ نے حالیہ فیصلے میں قرار دیا تھا کہ قائم مقام گورنر کو آئینی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے گورنر ہاو ¿س کے تمام حصوں تک بلا تعطل رسائی ہونی چاہیے۔
تاہم گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ فیصلہ آئینی اختیارات اور انتظامی دائرہ کار سے تجاوز کے مترادف ہے، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
سیاسی و قانونی حلقوں کی نظر اب سپریم کورٹ کی سماعت پر مرکوز ہے، جو اس اختیاراتی تنازع کے مستقبل کا تعین کرے گی۔