بیجنگ کے 10 ایسے مقامات ہیں جو آپ کو ضرور دیکھنے چاہییں
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
ابن انشا نے کہا تھا چلتے ہو تو چین کو چلیے!
اور ہم نے بھی ابن انشا کی اس بات کو مان کر رخت سفر باندھا اور اُڑن کھٹولے میں چین کی اور نکل لئے! یہاں آ کر معلوم ہوا کہ ابن انشاء کے سفر اور ہمارے سفر کی شروعات ایک سی ہے۔ اپنی کتاب کے صفحہ اول پر ابن انشا نے لکھا تھا۔
‘ہم کیا اور ہمارا جانا کیا؟ جہاز پر بیٹھے اور زمین کی طنابیں کھینچ لیں۔ اندرون چین بھی اُڑن کھٹولے اور دھوئیں کی گاڑی سے واسطہ رہا۔ یہ بھی کوئی سیاحت ہے۔ نہ سر میں گرد نہ پاؤں میں آبلہ’ ( ابن انشا)
آج بھی بات کچھ ایسی ہی ہے۔ اس سفر میں نہ تو سر گرد سے اَٹا ہے اور نہ ہی پاؤں میں آبلے آئے ہیں۔ صرف ایک بڑی تبدیلی نظر آئی اور وہ ہے دھوئیں کی گاڑی اب دھواں نہیں نکالتی بلکہ اب جدید برقی گاڑیاں یہاں رواں دواں ہیں۔
خیر اب یہاں چینی دارالحکومت بیجنگ میں سکونت پذیر ہیں، ایک ایسا شہر ہے جو اپنی تاریخی عظمت، جدید تعمیرات اور ثقافتی ورثے کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
یہ شہر قدیم اور جدید چین کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔ اگر آپ بیجنگ جا رہے ہیں تو یہاں کے 10 ایسے مقامات ہیں جو آپ کو ضرور دیکھنے چاہییں:
شہر ممنوعہ (فوربڈن سٹی)شہر ممنوعہ چین کے شاہی خاندان کی رہائش گاہ تھی اور یہ دنیا کے سب سے بڑے اور بہترین طور پر محفوظ قدیم محل complexes میں سے ایک ہے۔ یہاں کے خوبصورت محلات، باغات اور تاریخی عمارتیں مینگ خاندان (1368–1644) اور چنگ خاندان (1644–1912) کے دور کی عکاسی کرتی ہیں۔
تھیان آن من اسکوائر دنیا کا سب سے بڑا شہری چوک ہے اور چین کی تاریخ اور سیاست کا مرکز رہا ہے۔ یہاں پر آپ عظیم الشان تھیان آن من گیٹ، چیئرمین ماؤ کا مزار اور چین کا قومی عجائب گھر دیکھ سکتے ہیں۔
دنیا کے 7 عجوبوں میں سے ایک دیوار چین بیجنگ کے قریب واقع دیوارِ چین کا باڈلنگ سیکشن واقع ہے جو دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہ دیوار چین کی عسکری تاریخ کی علامت ہے اور اس کی تعمیر کا مقصد حملہ آوروں سے دفاع کرنا تھا۔ یہاں سے آپ حیرت انگیز مناظر کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
سمر پیلس چنگ خاندان (1644 – 1911) میں شاہی خاندان کے لئے ایک ریزورٹ کے طور پر کام کرتا تھا۔ کنمنگ جھیل اور لمبی پہاڑی پر واقع یہ پارک جنوبی کلاسیکی باغ کے انداز میں تعمیر کیا گیا تھا اور یہ چین میں سب سے زیادہ محفوظ شاہی باغ ہے۔ یہاں آپ قدیم چینی عمارتوں کے منفرد ڈیزائن کا تجربہ کرسکتے ہیں اور دلچسپ مناظر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
یہاں کے پہاڑ، جھیل، پل اور قدیم عمارتیں سیاحوں کو ایک پرسکون ماحول فراہم کرتی ہیں۔ یہ جگہ چین کے فن تعمیر اور قدرتی حسن کا بہترین نمونہ ہے۔
ٹیمپل آف ہیون (ہیون مندر)ہیون مندر چین کا سب سے بڑا اور اہم کنفیوشس مندر ہے۔ یہ مندر مینگ اور چنگ خاندانوں کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا اور یہاں کنفیوشس کی تعلیمات اور روایات کو زندہ رکھا گیا ہے۔
چائنا نیشنل اسٹیڈیم جسے “برڈز نیسٹ” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک عظیم تعمیراتی شاہکار ہے جسے “چوتھی نسل کا اسٹیڈیم” کہا جاتا ہے۔ یہ بیجنگ اولمپک پارک کے مرکزی علاقے کے جنوبی حصے میں واقع ہے اور یہ 2008 بیجنگ اولمپک گیمز کا اسٹیڈیم تھا۔
یہ 20.
“برڈز نیسٹ” کو مشترکہ طور پر سوئس آرکیٹیکٹس جیک ہرزوگ، ڈی میورون اور چینی ماہر تعمیرات لی شینگ گانگ نے ڈیزائن کیا تھا۔
اسٹیڈیم کی شکل ایک “گھوںسلے” اور جھولے کی طرح ہے جو زندگی کی پرورش کی علامت ہیں، اور یہ مستقبل کے لیے بنی نوع انسان کی امیدوں کو مجسم کرتے ہیں۔
بیجنگ چڑیا گھر اور آبیاریبیجنگ چڑیا گھر چین کے سب سے قدیم اور بڑے چڑیا گھروں میں سے ایک ہے۔ یہاں آپ کو پانڈا، سفید شیر اور دیگر نایاب جانور دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ چڑیا گھر کے ساتھ ہی آبیاری بھی واقع ہے، جو ایک خوبصورت باغ ہے۔
وانگ فو جنگ اسٹریٹ چین کی تقریبا 700 سال پرانی مارکیٹ ہے اور آج بھی اپنی بھرپور آب و تاب کے ساتھ قائم ہے۔ یہاں اب بھی 150 سال سے بھی زیادہ پرانی دکانیں موجود ہیں، لیکن اب اس مارکیٹ کو جدید شکل دیدی گئی ہے دنیا بھر کے برانڈز یہاں پر موجود ہیں اور سیاحوں کو یہاں تانتا بندھا رہتا ہے۔
اگر آپ جدید فن اور ثقافت کے شوقین ہیں تو 798 آرٹ ڈسٹرکٹ آپ کے لیے بہترین جگہ ہے۔ یہ علاقہ فیکٹریوں اور ورکشاپس سے تبدیل ہو کر ایک متحرک آرٹسٹک کمیونٹی بن گیا ہے۔ یہاں گیلریاں، کافی شاپس اور اسٹریٹ آرٹ دیکھنے کو ملتی ہیں۔ یہ علاقہ شہر سے قدرے ہٹ کر ہے لیکن یقینا دیکھنے کے قابل ہے خاص طور پر اگر آپ آرٹ اور منفرد محلوں کی تلاش سے محبت کرتے ہیں۔
بیجنگ میں گلی کو ہوٹونگ کہا جاتا ہے اور ہوٹونگ پرانے بیجنگ کی اصل پہچان ہیں۔بیجنگ میں گھومتے ہوئے آپ کو ہوٹونگ ضرور دیکھنا چاہیے۔
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بیجنگ کی دلکشی انہی گلیوں میں چھپی ہوئی ہے۔ ہوٹونگ بیجنگ کے روایتی محلے ہیں، جو تنگ گلیوں اور قدیم چینی طرز کے مکانات پر مشتمل ہیں۔ یہاں کی سیر کر کے آپ قدیم بیجنگ کی ثقافت اور طرز زندگی کو قریب سے محسوس کر سکتے ہیں۔ رکشہ کی سواری کے ذریعے ہوٹونگ کی سیر کرنا ایک یادگار تجربہ ہوگا۔
بیجنگ ایک ایسا شہر ہے جو ہر قسم کے سیاحوں کے لیے کچھ نہ کچھ اپنے اندر رکھتا ہے، چاہے آپ تاریخ کے شوقین ہوں، ثقافت سے دلچسپی رکھتے ہوں یا پھر جدید تعمیرات کے مداح، بیجنگ آپ کو ہر لحاظ سے متاثر کرے گا۔
ان 10 مقامات کی سیر کر کے آپ بیجنگ کی اصل روح کو محسوس کر سکتے ہیں۔
ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سکتے ہیں چڑیا گھر بیجنگ کی چین کی چین کا اور یہ کے لیے ہے اور
پڑھیں:
کافی محنت کر کے یہاں تک آیا ہوں، موقع کا انتظار کر رہا تھا: یاسر خان
ملتان سلطانز کے کھلاڑی یاسر خان کا کہنا ہے کہ کافی محنت کر کے یہاں تک آیا ہوں، موقع کا انتظار کر رہا تھا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان ہر کھلاڑی کو مثبت طور پر سمجھاتے ہیں، بیٹنگ میں بھی ہر گیند پر رضوان نے کافی مدد کی اور سمجھایا۔
یاسر خان کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند اندر آتی ہے اس لیے پلاننگ کر کے آیا تھا کہ اچھا پرفارم کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے ہرایا تھا۔
سلطانز نے ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 228 رنز بنائے تھے۔
اوپنر یاسر خان نے 44 گیندوں پر 87 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ کپتان محمد رضوان نے 32، عثمان خان نے 39 اور اشٹن ٹرنر نے 15 رنز بنائے تھے۔
Post Views: 1