ملاکنڈ: کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل درگئی میں کار نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان میں ٹریفک حادثہ: پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن کرکے قیمتی جانیں بچالیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق ناخوشگوار واقعہ تحصیل درگئی کے نواحی علاقے خٹکو شاہ افغان مہاجر کیمپ کے قریب پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق تیز بارش کے باعث ایک کار نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں 2 خواتین، 2 کمسن بچیاں اور ایک ڈرائیور شامل ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ملاکنڈ لیویز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو نہر سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں کارساز ٹریفک حادثہ کیس: عدالت نے ملزمہ نتاشا کو بری کردیا
ترجمان ریسکیو 1122 نے میڈیا کو بتایا کہ ٹریفک حادثہ تیز بارش کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جاں بحق خیبرپختونخوا ریسکیو ٹیمیں کار حادثہ ملاکنڈ نہر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا ریسکیو ٹیمیں کار حادثہ ملاکنڈ وی نیوز
پڑھیں:
گجرات :دسیلابی ریلے میں پھنسے 23 افراد کو بچالیا گیا
ویب ڈیسک :گجرات کے نواحی علاقے میں آنے والے شدید سیلابی ریلے میں پھنسے 23 افراد کو ریسکیو 1122 کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریسکیو ٹیم کو سراہا۔
سیلابی ریلے میں گھرے افراد کے بارے میں ریسکیو 1122 فوری رسپانس دیتے ہوئے ٹیم موقع پر موٹر بوٹ لیکر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے میلوں دور سیلابی ریلے میں گھرے افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا